حیدرآباد: اداکار سلمان خان نے فلم 'سکندر' کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات 18 جون سے ہونی تھی اور بالی ووڈ کے بھائی جان نے 18 جون کی طے شدہ تاریخ کے مطابق فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ عامر خان کی بلاک بسٹر گجنی کے ہدایت کار اے آر مروگادوس سکندر کو ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ جیسے کے نام سے ظاہر ہے 'سکندر' ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہے، جو سلمان خان کے کیرئیر کو ایک نئی بلندی پر پہنچا سکتی ہے۔ فلم 'سکندر' کے شوٹنگ سیٹ سے کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔
- سکندر کے سیٹ پر فلمساز ساجد ناڈیاوالا:
سکندر کے سیٹ سے لی گئی تصاویر میں فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کو کیمرے کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک سیٹ پر سلمان خان کی انٹری نہیں ہوئی ہے، کیونکہ بھائی جان سیٹ سے لی گئی تصاویر میں نظر نہیں آرہے ہیں۔ ممکن ہے کہ کچھ ہی دنوں میں ’سکندر‘ سے سلمان خان کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر نظر آئے۔
پروڈکشن ہاؤس ناڈیاوالا گرانڈسن کے آفیشل انسٹاگرام سے سکندر کے سیٹ سے لی گئی تصویروں کو شیئر کیا گیا ہے۔ فلم میں سلمان خان اور اینیمل فلم سے بالی ووڈ میں پہچان بنا چکی رشمیکا مندنا مرکزی کردار میں ہیں اور فلم کی باقی اسٹار کاسٹ کے نام ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔
- سکندر کب ریلیز ہو گی؟
سلمان خان کے مداحوں کو 'سکندر' کی ریلیز کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑے گا۔ فلم 'سکندر' سلمان خان کے مداحوں کے لیے عید کا تحفہ ثابت ہو سکتی ہے، جو 2025 کی عید کے موقع پر ریلیز ہو سکتی ہے۔ بالی ووڈ کے گلیاروں کی خبروں پر یقین کریں تو سلمان خان کا اب تک کا سب سے منفرد روپ اور کردار 'سکندر' میں نظر آئے گا۔ آپ کو بتا دیں، سلمان خان آخری بار فلم 'ٹائیگر 3' میں نظر آئے تھے، جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔ اب سلمان خان کو فلم 'سکندر' سے بڑی امیدیں ہیں۔