ممبئی: مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو نے آج 9 مارچ کو اپنی آنے والی ایمیزون اوریجنل فلم اے وطن میرے وطن کی دل کو چھو لینے والی میوزک ویڈیو 'قطرہ قطرہ' لانچ کیا جس میں سارہ علی خان اداکاری کر رہی ہیں۔ یہ گانا سکھویندر سنگھ نے گایا ہے اور راگھو شرما نے لکھا اور کمپوز کیا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اے وطن میرے وطن کا 'قطرہ قطرہ' ٹریک پہلی بار گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں دکھایا گیا تھا، جہاں سکھویندر سنگھ نے بھی زبردست لائیو پرفارمنس دی تھی۔ اس دوران فلم کے ڈائریکٹر کنن ایر، مرکزی اداکارہ سارہ علی خان اور فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور اپوروا مہتا اس زبردست پرفارمنس کو دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھے۔
حب الوطنی کے جذبے سے بھرا ہوا، یہ گانا لگن، وفاداری اور احترام کے جذبات کو ابھارتا ہے اور بھارت چھوڑو تحریک (1942) کے دوران ان گمنام ہیروز کے جذبے اور لگن کو خوبصورتی سے پیش کرتا ہے جنہوں نے آزادی کی جنگ لڑی تھی۔
اس گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکار سکھویندر سنگھ نے کہا، ''قطرہ قطرہ' میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، یہ گانا نہ صرف حب الوطنی کے جذبات کو ابھارتا ہے بلکہ یہ ہمارے مجاہدین آزادی کے جذبے اور ہمت کو بھی سمیٹتا ہے۔ ان تمام گمنام ہیروز کو منفرد خراج تحسین جنہوں نے ملک کے لیے بہادری کا مظاہرہ کیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ 'میں آئے وطن میرے وطن سے منسلک ہو کر بے حد خوش ہوں، یہ ایک ان کہی کہانی ہے جس میں نوجوانوں کی آواز کی طاقت کی جھلک ملتی ہے، جس طرح جئے ہو اپنے وقت کے نوجوانوں کا ترانہ بن گیا تھا۔ مجھے امید ہے کہ اس کا ہر ایک حصہ وہاں کام کرے گا اور نئی نسل کی آواز بن کر گونجے گا۔
اے وطن میرے وطن ایک ایمیزون اوریجنل پیٹریاٹک تھرلر ڈرامہ ہے جس میں سارہ علی خان مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم ایک دھرماٹک انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہے، جسے کرن جوہر، اپوروا مہتا اور سومن مشرا نے پروڈیوس کیا ہے۔ کنن ائیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ائیر اور دراب فاروقی نے لکھی ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی کے مہمان کردار کے ساتھ سچن کھیڈیکر، ابھے ورما، سپارش سریواستو، ایلکس او نیل اور آنند تیواری بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اے وطن میرے وطن کا 21 مارچ کو ہندی میں تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ ڈبس کے ساتھ بھارت اور دنیا بھر کے 240 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں خصوصی طور پر پرائم ویڈیو پر پریمیئر ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: