ETV Bharat / entertainment

راجامولی نے جاپان میں آر آر آر کی اسکریننگ میں آر آر آر 2 بنانے کا کیا اعلان - RRR 2

'باہوبلی' جیسی زبردست فلم دینے والے ہدایت کار راجامولی نے جاپان سے فلم آر آر آر 2 بنانے کا اعلان کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Entertainment Team

Published : Mar 19, 2024, 1:02 PM IST

حیدرآباد: ہندوستانی سنیما کے شاندار ہدایت کاروں میں سے ایک ایس ایس راجامولی نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ اپنی پچھلی فلم 'آر آر آر' سے ملک اور دنیا میں ہلچل مچانے والے راجامولی نے اب اپنی سب سے زیادہ منتظر فلم 'آر آر آر 2' بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ راجامولی ان دنوں جاپان میں ہیں اور وہاں ان کی فلم 'آر آر آر' کی نمائش ہو رہی ہے۔ یہاں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے 'آر آر آر 2' کو منظوری دے دی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں،آر آر آر 25 مارچ 2022 کو ریلیز ہوئی تھی اور فلم کا جادو ابھی تک برقرار ہے۔

  • آر آر آر کا جادو:

راجامولی کی فلم آر آر آر نے دنیا بھر میں 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اس فلم نے بین الاقوامی سطح پر خوب واہ واہی بٹوری اور اب آر آر آر جاپان میں بھی دھوم مچا رہی ہے۔ ہدایت کار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ جاپان میں آر آر آر کی اسکریننگ میں شرکت کی اور راجامولی نے جاپانی تماشائیوں سے بھرے تھیٹر میں اپنی فلم دیکھی۔

  • راجامولی نے آر آر آر 2 کو منظوری دی:

ساتھ ہی جب ہدایت کار سے پوچھا گیا کہ ان کی اگلی فلم کون سی ہے تو انہوں نے کہا آر آر آر 2'۔ راجامولی کے منہ سے آر آر آر 2 کا نام سنتے ہی تھیٹر میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا اور اب یہ خبر ہندوستان میں بھی ہنگامہ برپا کرنے والی ہے۔ جاپان میں آر آر آر کی اسکریننگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداحوں کو اب آر آر آر 2 کا انتظار ہے۔

  • فلم کو آسکر ایوارڈ ملا:

آپ کو بتاتے چلیں کہ 95 ویں آسکر میں رام چرن اور جونیئر این ٹی آر اسٹارر فلم آر آر آر کا گانا ناٹو-ناٹو بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں شامل ہوا تھا اور پھر اس نے ایوارڈ بھی جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.