ETV Bharat / entertainment

پربھاس 'کالکی 2898 اے ڈی' میں بھیرو کا کردار ادا کریں گے - Prabhass in Kalki 2898 AD

Prabhas's character name in Kalki 2898 AD: 'کالکی 2898 اے ڈی' کے میکرس نے مداحوں کو ایک نیا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے فلم کے جنوبی بھارت کے اسٹار پربھاس کے کردار کا نام ظاہر کیا ہے۔

Prabhas's character name in 'Kalki 2898 AD'
پربھاس 'کالکی 2898 اے ڈی' میں بھیرو کا کردار ادا کریں گے
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 9, 2024, 4:54 PM IST

ممبئی: جنوبی بھارتی فلموں کے سپر اسٹار پربھاس اپنی آنے والی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں بھیرو کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ غور طلب ہو کہ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی 'کالکی 2898 اے ڈی' میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا پاڈوکون اور دیشا پٹانی کا اہم کردار ہے۔ 'کالکی 2898 اے ڈی' کے میکرس نے پربھاس کا نیا لک سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے اور ان کے کردار کا نام 'بھیرو' بتایا ہے۔ تصویر میں، پربھاس مکمل طور پر سیاہ رنگ کے لباس میں آنکھوں پر ایک گیجٹ لگائے زمین کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو پربھاس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر 'کالکی 2898 اے ڈی' کا اپنا نیا پوسٹر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ان کا نام 'بھیرو' ہے۔ ٹوئٹر پر پربھاس کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے، 'کالکی 2898 اے ڈی' کے میکرس نے لکھا ہے کہ کاشی کی مستقبل کی گلیوں سے 'کالکی 2898 اے ڈی' سے 'بھیرو' کو متعارف کروا رہے ہیں۔ شائقین اور سامعین کے لیے 'بھیرو' کو متعارف کرواتے ہوئے، ٹیم 'کالکی 2898 اے ڈی' نے سب کو مہاشیو راتری کی مبارکباد بھی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' ایک کثیر لسانی فلم ہے، جو ایک افسانہ سے متاثر سائنس فائی ڈرامہ ہے جو مستقبل میں ترتیب دی گئی ہے۔ 'کالکی 2898 اے ڈی' ایک پین انڈیا فلم ہے جسے وجیانتی موویز نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 9 مئی 2024 کو بھارت بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ (یو ین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.