ETV Bharat / entertainment

'میں زندہ ہوں' پونم پانڈے کا انکشاف، خود پھیلائی موت کی افواہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 12:46 PM IST

Updated : Feb 3, 2024, 1:56 PM IST

Poonam Pandey is Alive پونم پانڈے کی مرنے کی اطلاع کے بعد خود اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور اپنی موت کی افواہ انہوں نے ہی پھیلائی تھی۔ جانیے انہوں نے ایسا کیوں کیا۔

Poonam Pandey Is ALIVE
'میں زندہ ہوں' پونم پانڈے کا انکشاف، خود پھیلائی موت کی افواہ

حیدرآباد: اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کی مرنے کی خبر نے انٹرٹینمنٹ دنیا کو کنفیوژن اور حیرانی کی کیفیت میں ڈال دیا ہے۔ دو دن کے اسرار کے بعد اداکارہ ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر نمودار ہوئی ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ سے شروع ہونے والی پونم پانڈے کی موت کی خبر ایک معمہ بن گئی تھی۔ پونم پانڈے کی موت کی خبر 2 فروری کی صبح آئی۔ ان کی انتظامی ٹیم نے اعلان کیا تھا کہ اداکارہ کی موت ہوگئی ہے۔ اس کی وجہ سروائیکل کینسر بتائی گئی تھی لیکن پونم پانڈے ابھی زندہ ہیں۔

تاہم اس کے بعد اداکارہ کی آخری رسومات کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی اور نہ ہی ان کے گھر والوں کا کوئی سراغ ملا۔ اب اداکارہ نے ایک بار پھر ایک ویڈیو شیئر کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں زندہ ہوں۔

پونم پانڈے زندہ ہیں

پونم پانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس میں وہ مکمل طور پر صحت مند بیٹھی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے اس ویڈیو میں کہا کہ "میں زندہ ہوں، سروائیکل کینسر سے میری موت نہیں ہوئی۔ بدقسمتی سے میں یہ بات ان ہزاروں خواتین کے لیے نہیں کہہ سکتی جو سروائیکل کینسر کے ساتھ جنگ ​​لڑتے ہوئے اپنی جانیں گنوا چکی ہیں۔ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر پائیں کیونکہ انہیں اس کے بارے میں پتہ ہی نہیں تھا۔ میں یہاں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ کسی بھی دوسرے کینسر کے برعکس سروائیکل کینسر کو شکست دینا ممکن ہے۔ آپ کو صرف اپنے ٹیسٹ کروانے ہوں گے اور ایچ پی وی ویکسین لگوانی ہوگی۔"

یہ بھی پڑھیں: پونم پانڈے کا انتقال، سروائیکل کینسر کے باعث موت

پونم پانڈے کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اداکارہ کو کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ پونم پانڈے نے اپنی موت کا جھوٹا الزام لگانے پر سوشل میڈیا پر معافی بھی مانگی ہے۔ اپنی ایجنسی ہاٹرفلائی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں پونم پانڈے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے یہ سب کچھ سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے کیا۔

Last Updated : Feb 3, 2024, 1:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.