ETV Bharat / entertainment

پونم پانڈے کا انتقال، سروائیکل کینسر کے باعث موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 12:02 PM IST

Poonam Pandey Is No More: رئیلٹی شو لاک اپ سے پہچان بنانے والی اداکارہ پونم پانڈے انتقال کر گئیں۔ وہ سروائیکل کینسر کی مریض تھیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے انتقال کر گئیں۔ وہ سروائیکل کینسر سے جوجھ رہی تھیں۔ پونم پانڈے کے انتقال کی اطلاع ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی ہے۔ پونم پانڈے کی موت کی خبر کے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے “آج کی صبح ہمارے لیے افسوسناک ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے۔ جو بھی اس سے ملا وہ اس سے پیار کرتا تھا۔ غم کی اس گھڑی میں، ہم آپ سے رازداری کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم اسے ہر اس چیز کے لیے یاد رکھیں گے جو اس نے شیئر کی ہیں۔

پونم پانڈے کے مداحوں کے لیے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی موت کی خبر پر یقین کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ پونم پانڈے کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر پونم پانڈے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انھیں یاد ک رہے ہیں۔ پونم پانڈے کو رئیلٹی شو لاک اپ سے پہچانا جاتا ہے، جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں پیش ہوئی تھیں۔ اس رئیلٹی شو میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے جیت درج کی تھی۔ پونم پانڈے کی آخری رسومات کب اور کہاں ادا کی جائے گی ابھی تک اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.