ETV Bharat / entertainment

مظفرنگر: بھارتیہ کسان یونین کے مظاہرے پر پولیس کی کاروائی، سات افراد گرفتار - Bharatiya Kisan Union

مظفر نگر میں گذشتہ کل شام ہریدوار قومی شاہراہ پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے ٹول فری کرنے کے لیے مطاہرہ کیا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔

بھارتیہ کسان یونین کےمظاہرے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا
بھارتیہ کسان یونین کےمظاہرے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 11:30 AM IST

Updated : Aug 12, 2024, 5:31 PM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اتوار کی شام مظفر نگر ہریدوار قومی شاہراہ پر چھپار ٹول بلازہ پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ٹول پلازہ پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کی شہ زوری کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

مظفرنگر: بھارتیہ کسان یونین کے مظاہرے پر پولیس کی کاروائی، سات افراد گرفتار (ETV BHAARAT)

مظفر نگر پولیس نے سات لوگوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں جیل میں بھیج دیا۔ اس معاملے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے سی او صدر راجو کمار ساؤ نے مظفر نگر پولیس میڈیا سیل پر بتایا کہ 11 دسمبر کو تھانہ چھپار پولیس نے چھپر ٹول پلازہ سے ٹول ورکرز کے ساتھ بدتمیزی کرنے، ٹول کے کام میں خلل ڈالنے بغیر کسی وجہ کے ٹول فری کرنے اور روڈ بلاک کرکے ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس پر ہم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: گیا: بہار ایس ٹی ایف کی مدد سے کافی مقدار میں اسلحہ برآمد

پولیس نے ٹول پر پہنچ کر سات لوگوں کو گرفتار کرلیا۔ ٹول پلازہ مینیجر کی طرف سے دی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن چھپار نے232/24 دفاع90/191(2)324(2)/126(2)308(2) BNS درج کر لی ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جاری ہے۔

Last Updated : Aug 12, 2024, 5:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.