ممبئی: بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر ایک بار پھر فلم ڈائریکشن کے میدان میں اتر گئے ہیں۔ اداکار نے اپنی 69ویں سالگرہ پر اپنی نئی فلم تنوی دی گریٹ کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم کو انوپم کھیر خود ڈائریکٹ کرنے جا رہے ہیں۔ آج 18 مارچ کو انوپم نے اپنے مداحوں کو ایک اور خوشخبری سنائی ہے۔ اداکار نے بتایا کہ ان کے تمام خواب پورے ہو گئے ہیں، کیونکہ آسکر ایوارڈ یافتہ گانے ناٹو-ناٹو کے موسیقار ایم ایم کیروانی اپنی فلم میں موسیقی ترتیب دیں گے۔ اداکار نے آج سوشل میڈیا پر جاکر تجربہ کار کمپوزر کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کرکے یہ جانکاری دی۔
مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے انوپم کھیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'تمام خواب پورے ہو گئے ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہمارے دور کے ایک اور آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈ یافتہ ایم ایم کیروانی سر میری ڈائریکشن میں ہوں گے۔ انہوں نے فلم تنوی دی گریٹ کے لیے میوزک کمپوز کریں گے۔ جب سے میں نے ان کا کمپوز کردہ گانا 'تم ملے دل کھلے' سنا ہے تب سے ان کا مداح ہوں، جو آج بھی ایک الگ ہی احساس دلاتا ہے، اب میری فلم پر ان کے احسانات، سر آپ کا بہت بہت شکریہ، جے ہو۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا: یوٹیوبر ایلوش یادو گرفتار، عدالت نے 14 دن کے عدالتی تحویل میں بھیجا
آپ کو بتاتے چلیں انوپم کھیر نے اپنی 69ویں سالگرہ پر اپنی والدہ دلاری کھیر کے ساتھ فلم کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا، 'تنوی دی گریٹ' آج اپنی سالگرہ کے موقعے پر میں فخر کے ساتھ اس فلم کے نام کا اعلان کرتا ہوں۔ جس کی ہدایت کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ کہانیاں اپنا راستہ تلاش کرتی ہیں اور آپ کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ میرے لیے شروع کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی ماں کے مندر جا کر ان کا آشیرواد لوں اور میرے والد کی تصویر بھی مجھے آشیرواد دے۔