ممبئی: جنوبی ہند کی مشہور فلم اداکارہ نین تارا سلائس کی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئی ہیں۔ آم سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک اہم مشروب کے طور پر گزشتہ کچھ برسوں میں سلائس نے پورے ملک بھر کے گھرانوں میں اپنی جگہ یقینی بنائی ہے۔
سلائس نے نین تارا کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا ہے۔ اس موقع پر اداکارہ نین تارا نے کہا کہ میں سلائس فیملی کا حصہ بننے اور اس مشہور برانڈ میں تعاون پیش کرنے پر بہت پُرجوش ہوں۔ میں برانڈ کے آنے والے پروجیکٹس کا حصہ بننے کی منتظر ہوں۔
پیپسی کو انڈیا کے سلائس اینڈ ٹروپی کانا کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر انوج گوئل نے کہا کہ "ہمیں سلائس فیملی میں نین تارا کا خیر مقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ عوام میں ان کی مقبولیت سے ہمیں صارفین سے جڑنے میں مدد ملے گی۔
غور طلب ہو کہ نین تارا نے حال ہی میں اس وقت توجہ مبذول کی جب سوشل میڈیا پر ان کے شوہر وگنیش شیون کی پیروی نہ کرنے کے بارے میں افواہیں منظر عام پر آئیں۔ لیکن جوڑے نے اپنے تعلقات کے بارے میں اٹھے سوالات سے متاثر نہیں ہوئے، انہوں نے قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دینے کا انتخاب کیا۔ وہیں اب وگنیش کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ شائقین کو یقین دلاتی ہے کہ ان کے اور نین تارا کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وگنیش نے ایک تھرو بیک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ اور نین تارا بانسری موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں مارووارتھائی گانے کی بانسری پیش کی گئی ہے، جس کو سن کر نین تارا کافی خوش دکھ رہی ہیں اور وگنیش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گرمجوشی سے انہیں گلے لگا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم جوان کا پریویو ریلیز