ممبئی: جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ کے 71ویں ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹائٹل جیتنے کے بعد اظہار تشکر کرتے ہوئے کرسٹینا نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ کافی عرصے سے اس پر کام کر رہی ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے مس ورلڈ 2024 کا کہنا تھا کہ 'میں اس سے زیادہ خوش نہیں ہوسکتی۔ میں بہت ایکسائیٹیڈ ہوں۔ مس ورلڈ ایک ایسی چیز تھی جس پر میں کافی عرصے سے کام کر رہی تھی۔ میرا مقصد ایک لائف لانگ مشن ہے اور میں اس پر برسوں سے کام کر رہی ہوں۔ میں جانتی ہوں کہ مس ورلڈ کے پلیٹ فارم سے میں اس کے بارے میں بیداری لانے میں کامیاب ہو جاؤں گی۔ میں زیادہ سے زیادہ بچوں کی مدد کر سکوں گی۔
کرسٹینا پیزکووا کو پولینڈ کی مس ورلڈ 2022 کیرولینا بیلاوسکا نے ایک شاندار تقریب میں تاج پہنایا جس میں ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا مکیش امبانی سے لے کر بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی اور اداکارہ روبینہ دلائک تک شوبز کی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ کرسٹینا نے 110 سے زائد ممالک کے شرکا سے مقابلہ کیا۔ اس مقابلے میں لبنان کی یاسمینہ زیتون کو پہلی رنر اپ کا تاج ملا۔
مس ورلڈ 2024 سونٹا فاؤنڈیشن کی رضاکار ہیں
مس ورلڈ 2024 پراگ میں چارلس یونیورسٹی میں قانون کی طالبہ ہیں اور تنزانیہ میں سونٹا فاؤنڈیشن کے لیے رضاکار کی حیثیت سے کام بھی کرتی ہیں، جو پسماندہ بچوں کو انگریزی سکھاتی ہے۔ انہیں موسیقی میں خصوصی دلچسپی ہے اور انہوں نے نو سال کلا اکیڈمی میں گزارے۔ کرسٹینا کے لیے سب سے قابل فخر لمحہ تنزانیہ میں پسماندہ بچوں کے لیے ایک انگریزی اسکول کھولنا تھا، جہاں انہوں نے رضاکارانہ طور پر کام کیا۔ وہ بانسری اور وائلن بجانا پسند کرتی ہے۔ موسیقی اور فن کا بھی وہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے نو سال ایک آرٹ اکیڈمی میں گزارے۔
اس تقریب میں مس ورلڈ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سی ای او جولیا مورلے، اسٹریٹجک پارٹنر اور میزبان مس ورلڈ انڈیا جمیل سعیدی اور بھارت کی مانوشی چھلر سمیت تین سابق مس ورلڈ موجود تھیں۔ فلمساز کرن جوہر نے سابق مس ورلڈ میگن ینگ کے ساتھ اس تقریب کی میزبانی کی۔ شان، ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ نے تقریب میں پرفارمنس دی۔
مزید پڑھیں: سارہ علی خان کی فلم 'اے وطن میرے وطن' کا گانا 'قطرہ قطرہ' ریلیز
شاق: دی ڈاؤٹ فلم میں زینت امان کا کردار ادا کریں گی پائل گھوش