ETV Bharat / entertainment

فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی سے جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی پہلی جھلک سامنے آئی - MR AND MRS MAHI MOVIE - MR AND MRS MAHI MOVIE

آج 8 مئی کو فلم 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' کے پروڈیوسر کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔ کرن جوہر نے فلم سے تین تصاویر شیئر کی، جن میں جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کے چہرے نظر آ رہے ہیں۔

MR AND MRS MAHI MOVIE
فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی (karanjohar- Instagram)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 2:21 PM IST

ممبئی: جھانوی کپور اور راجکمار راؤ اسٹارر اسپورٹس ڈرامہ فلم 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ فلم 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کو لیکر شائقین جھانوی کپور اور راجکمار راؤ کی پہلی جھلک کا انتظار کر رہے تھے۔

غور طلب ہے کہ آج 8 مئی کو 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' کے پروڈیوسر کرن جوہر نے فلم سے جھانوی اور راجکمار کے پوسٹر دکھائے ہیں۔ کرن جوہر نے 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' سے تین تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں جھانوی اور راجکمار کے چہرے نظر آ رہے ہیں۔

کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 'مسٹر اینڈ مسز ماہی' سے جھانوی اور راجکمار راؤ کی پہلی جھلک شیئر کی اور لکھا کہ 'محبت ایک نامکمل پارٹنرشپ کا گواہ ہے، جو بہت سی حدوں سے باہر ہے، مسٹر اینڈ مسز ماہی' تھیٹر میں 31 مئی کو آرہا ہے۔ غور طلب ہو کہ اس فلم کو سرن شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب راجکمار راؤ اور جھانوی کپور اسکرین پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

مسٹر اینڈ مسز ماہی کی کہانی ٹیم انڈیا کے سابق اسٹار کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس سے قبل دھونی کی بائیوپک ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری بنائی گئی تھی، جس میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے دھونی کا شاندار کردار ادا کیا تھا۔

قابل ذکر ہو کہ جھانوی آخری بار ورون دھون کے ساتھ رامائن کے ڈائریکٹر نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بنی فلم بوال میں نظر آئی تھیں۔ ساتھ ہی اب جھانوی کے پاس کئی فلمیں ہیں، جن میں سے وہ ایک فلم دیورا پارٹ 1 سے ٹالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ اس فلم میں جھانوی ساؤتھ کے سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کے ساتھ مرکزی کردار میں ہوں گی۔ شیوا کوراتلا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سیف علی خان ولن کے کردار میں ہوں گے اور یہ فلم 10 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.