ممبئی: ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن ایپک فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن، پربھاس، دیپیکا پاڈوکون اور دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ شائقین فلم کالکی 2898 کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اب شائقین کا انتظار ختم ہو گیا ہے۔
میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ میکرز نے ایک نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے، جس میں پربھاس، دیپیکا پاڈوکون اور امیتابھ بچن نظر آ رہے ہیں۔ 'کالکی 2898 اے ڈی' ایک کثیر لسانی فلم ہے جس کی ہدایت کاری ناگ اشون نے کی ہے اور اسے وجینتی موویز نے پروڈیوس کیا ہے۔
غور طلب ہو کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے نوجوان ڈائریکٹر ناگ اشون نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ ان کا ڈریم پراجیکٹ ہے، جس پر وہ کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ فلم کی اسٹار کاسٹ کی بات کریں تو اس میں ساؤتھ اور بالی ووڈ سنیما کے تجربہ کار ستارے ہیں۔ فلم میں بالی ووڈ سے امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کریں گے، جب کہ ساؤتھ سینما سے تعلق رکھنے والے پربھاس اور کمل ہاسن فلم کے پرائیڈ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
- ساٹھ سالہ خاتون نے 'مس یونیورس بیونس آئرز' کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- امیتابھ بچن لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے سرفراز
اس فلم کو وی وجیانتی موویز کے مالک سی اشونی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ تیلگو میں کی گئی ہے اور پھر ہندی میں دوبارہ شوٹ کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی ہندو افسانوں سے متاثر ہے۔