ETV Bharat / entertainment

جذباتی ہے دل نئے دور کا محبت کا گیت: ارمان ملک - Armaan Malik New Song - ARMAAN MALIK NEW SONG

Armaan Malik New Song: بالی ووڈ کے معروف گلوکار اور نغمہ نگار ارمان ملک کا کہنا ہے کہ ان کا نیا گانا 'جذباتی ہے دل' نئے دور کا محبت کا نغمہ ہے۔

Armaan Malik New Song
جذباتی ہے دل نئے دور کا محبت کا گیت: ارمان ملک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 11:01 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف گلوکار اور نغمہ نگار ارمان ملک کا کہنا ہے کہ ان کا نیا گانا 'جذباتی ہے دل' نئے دور کا محبت کا نغمہ ہے۔

حال ہی میں ممبئی کے اپنے کنسرٹ میں امریکی میوزک پروڈیوسر اور ڈی جے مارشمیلو کے ساتھ اپنی حیرت انگیز پرفارمنس سے سامعین کو حیران کرنے کے بعد گلوکار اور نغمہ نگار ارمان ملک اپنے نئے گانے 'جذباتی ہے' کے ساتھ ایک بار پھر میوزک چارٹ پر چھانے کے لئے تیار ہیں۔

غور طلب ہو کہ فلم 'دو اور دو پیار' سے ارمان ملک لوسٹ اسٹوریز اور اننیا بڑلا کے ساتھ مل کر 'جذباتی ہے دل' لے کر آئے ہیں۔ یہ گانا لوسٹ اسٹوریز نے ترتیب دیا ہے، جسے ارمان ملک اور اننیا برلا نے گایا ہے اور پینوراما میوزک لیبل کے تحت کنال ورما نے لکھا ہے۔

واضح رہے کہ تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور یوٹیوب پر دیکھنے کے لیے دستیاب، 'جذباتی ہے دل' کو تمام نیٹیزنز کی جانب سے دل کو چھو لینے والا ردعمل مل رہا ہے۔

اس حوالے سے ارمان ملک نے کہا کہ 'جذباتی ہے دل' نئے دور کا پریم گیت ہے اور میں نے لاسٹ اسٹوریز، اننیا برلا اور کنال ورما جیسے باصلاحیت فنکاروں اور گیت نگاروں کے ساتھ کام کرکے ایک اچھا وقت گزارا ہے۔ یہ تازہ اور پرلطف ہے اور میں گانے پر سب کے ردعمل کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ یہ موسم گرما کا ایک بہترین نغمہ محبت ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.