ETV Bharat / entertainment

مجھے لگ رہا تھا کہ میں فالج کا شکار ہو گئی ہوں، اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے جھانوی کپور کی یہ حالت تھی - Janhvi Kapoor

حال ہی میں جھانوی کپور کو فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب اداکارہ نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو بھی چونکا دیا ہے۔

مجھے لگ رہا تھا کہ میں فالج کا شکار ہو گئی ہوں، اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے جھانوی کپور کی یہ حالت تھی۔
مجھے لگ رہا تھا کہ میں فالج کا شکار ہو گئی ہوں، اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے جھانوی کپور کی یہ حالت تھی۔ ((ANI))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 5:41 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کو فوڈ پوائزننگ کے باعث جنوبی ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے اب ان کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ان کے والد بونی کپور نے تصدیق کی کہ وہ اب کافی بہتر ہیں۔ جھانوی، جو الجھ کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہے، انہوں نے ہسپتال میں داخل ہونے سے متعلق بتایا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ دن کیسے تھے اور وہ بہت تھکاوٹ محسوس کر رہی تھیں۔

جھانوی منگل کو چنئی سے ممبئی واپس آئی تھیں، بدھ کو وہ اپنی صحت کے بارے میں ٹھیک محسوس نہیں کر رہی تھیں اور اس لیے وہ گھر پر ہی رہیں اور اپنے شیڈول کو دوبارہ ترتیب دیا۔ جھانوی نے بتایا کہ میں آدھے دن کے لیے چنئی گئی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ میں نے ہوائی اڈے پر کچھ عجیب کھایا ہے ہم نے سوچا کہ پیٹ میں کچھ خرابی ہے لیکن ایسا نہیں تھا کیونکہ جب وہ سب ٹیسٹ کرائے گئے، میرے خون کے پیرامیٹر میں گڑبڑ تھی۔ میرے پیٹ کے ٹھیک ہونے کے بعد میں نے صرف جسم میں درد، کمزوری، اور کپکپاہٹ محسوس کی۔

مزید پڑھیں:حنا خان کا بوائے فرینڈ کینسر کی جنگ میں ان کی طاقت بن گیا، تصویر میں دیکھیں جوڑے کی بانڈنگ - Hina Khan

مفلوج کی طرح محسوس کیا

اس کے بعد جھانوی نے بتایا کہ یہ کافی خوفناک تھا، ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ان کے جگر کے انزائمز بہت زیادہ تھے، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز پریشان ہو گئے۔ مزید بترایا کہ حیدرآباد جانے سے پہلے وہ بہت بیمار ہوگئیں اور چلنے کی ہمت بھی نہیں کرپاتی تھیں۔ میں اپاہج محسوس کر رہای تھی۔ اس نے بتایا کہ میں خود باتھ روم جانے کے قابل بھی نہیں تھی۔ میں بولنے، چلنے یا کھانا کھانے کی پوزیشن میں نہیں تھی ۔ میرے خیال میں اس وقت میرے جسم کو بہت آرام کی ضرورت تھی۔

جھانوی کپور ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا کی آنے والی ڈرامہ فلم کرنا میں بھی نظر آئیں گی۔ اس فلم میں شاہد کپور اور سوریا کے بھی خاص کردار ہیں۔ ادھر گلشن نے ہدایت کار کوشل اوجھا کی آنے والی کامیڈی فلم لٹل تھامس کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.