کشمیر اور بالی ووڈ کا رشتہ پرانا ہے۔ایسے میں یہاں ان گنت فلمیں اور گیت ہیں جو کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں فلمائے گئے ہیں۔کشمیر اور بالی ووڈ کے تعلقات نے فلمی پردے پر بہت سی محبت کی کہانیوں کو بھی جنم دیا ہے۔ ان نغموں کے خوبصورت بول اور فلموں کی رومانس کے جادوئی مناظر بھی یہاں کے لوگ دیکھ چکے ہیں۔90 کی دہائی میں مسلح شورش شروع ہوتے ہی بالی ووڈ اور کشمیر کا آپسی رشتہ منقطع ہوا تھا تاہم اب یہ پھر سے بحال ہوچکا ہے۔
گزشتہ چند برسوں کی طرح سال 2024 میں بھی یہاں کئی بالی وڈ فلمیں،ویب سریز، ویڈیو البمز اور ٹی وی سیریل شوٹ ہوئے بلکہ ممبئی فلم انڈسٹری کے کئی اداکاروں نے بھی یہاں کا رخ کیا۔ایسے میں امسال یشراج فلملز کی " الفا" کی شوٹنگ کی گئی اس کے علاوہ کئی ساوتھ انڈین فلمز کے سینز کشمیر کے مختلف مقامات پر فلمائے گئے۔
لائن پرڈوسر خاور جمشید نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال کئی ویب سریز کی بھی کشمیر میں شوٹنگ عمل میں لائی گئی۔فلم پالیسی متعارف ہونے سے اب باہر کے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو یہاں فلمیں بنانا کافی آسان ہوگیا ہے کیونکہ سنگل ونڈو سسٹم سے کشمیر کے الگ الگ مقامات پر شوٹنگ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
خاور کہتے ہیں کشمیر اور بالی ووڈ کا پرانا رشتہ بحال ہونے سے اب یہاں کے مقامی آرٹسٹ کو بھی کام ملنے لگا ہے اور خاص کر کشمیر سے منسلک یا یہاں کے موضوع پر بننے والی فلموں میں یہاں کے آرٹسٹ کو جگہ مل رہی ہے۔سال 2024 میں نہ صرف مقامی آرٹسٹس کو کئی نامی گرامی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا بلکہ لائن پروڈوسرز کو بھی بالی ووڈ کے کئی اہم پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع ملا اور امید ہے کہ آنے والا سال 2025 بھی کام کے لحاظ سے بہتر سال ثابت ہوگا۔
جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی 4 سو فلموں کی شوٹنگ کی اجازت دی جاچکی ہے جن میں سے تقریبا" 300 فلموں کی شوٹنگ مکمل کی گئی ہیں۔اس طرح یہ کشمیر کی بےپناہ خوبصورتی اور پر امن ماحول نے پروڈکشن ہاوسز کو یہاں کی طرف کھینچ لایا۔
سال 2024 میں فلمی دنیا اور بالی ووڈ کی کئ اہم شخصیات نے بھی پر کیف فضاؤں سے لطف اندوز ہونے کی غرض سے کشمیر کے سیر کو ترجیح دی۔اس طرح جہاں کشمیر کے خوبصورت مقامات شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹرز کے ٹیک اور ایکشن کی آوازوں سے گونجے اٹھے ہیں وہیں فلمی سیاحت کے اعتبار سے بھی یہ سال کافی سود مند ثابت ہوا۔
مقامی ڈائریکٹر پروڈیوسر مشتاق علی خان بالی ووڈ کا کشمیر کی طرف راغب ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے کشمیر کی اقتصادیات میں ترقی کے ساتھ ساتھ اداکاری میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقعے مہیا ہوں گے۔
ادھر کشمیر کی کہانی پر مبنی " پشمینہ " کے نام سے بھی 2023 ایک سریل بنایا گیا۔جس سےایکٹینگ سے جڑے افراد کی دلچپسی میں اضافہ ہوا۔کیونکہ اب فلموں، ڈراموں اور سریلز کی شوٹنگ سے کشمیری فنکاروں کے لیے روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہوچکے ہیں۔ نہ صرف وادی کشمیر کے کئی مقامی نوجوان بلکہ سینئیر اداکاروں کو بھی کئی سریلز اور ویب سیریز میں کام کرنے کا موقع فراہم ہوا ہے۔
لائن پرڈوسر طاہر حسین کہتے ہیں کہ امسال ہم نے کُل 12 پروجیکٹ کئے جن میں 8 میوزیک ویڈیوز،ایک فیچر فلم اور 3 شارٹ فلم شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ " ڈانش رینزو کی ڈائریکشن" سانگس آف پیرا ڈائس" یہاں شوٹ ہو رہی ہے۔اس میں سونی رازدان، صبا آزاد اور لیلت پریمو جیسے بالی ووڈ اداکار شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امسال کے ہم نے " رینزو میوزیک" کے نام سے ایک لیبل بنائی جس کے بینر تلے ہم نے ابھی تک پانچ گانے شوٹ کئے ہیں۔ اس کے علاوہ سال 2024 میں ہم نے ملک کے نامی گرامی میوزیک لیبز کے لیے بھی کئی گانے شوٹ کئے۔
طاہر کہتے ہیں کہ سال رواں میں ہم نے بلتی موسیکار اور گلوکاروں کے ساتھ حال ہی میں ایک گانا کیا جو کہ اس وقت پوسٹ پروڈیکشن میں ہے۔ تاہم یہ میوزک اور زبان کے اعتبار سے زرا مختلف ہوگا۔ایسے میں یہاں کے گلوکاروں اور موسیکاروں کو بھی ایک پلیٹ فارم مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ان راستوں کے ذریعے میں زندگی کی روشنی کی طرف لوٹ رہی ہوں: حنا خان
نئی فلم پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے یہاں کے مقامی اور باہر کے پروڈیوسرز کو فلمیں بنانے اور میوزیک المبز یا گانے شوٹ کرنے میں دلچسپی بڑھ تو رہی ہیں لیکن ہم نے "سانگس آف پیراڈئس " ہم نے سبسڈی کے لیے کاغذات داخل تو کئے ہیں تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ کب مزید سبسڈی ملے گی۔ ہاں نئی فلم پالیسی سے اتنا ضرور ہوا ہے کہ اب شوٹنگ کی اجازت کی کیلئے ایک دفتر سے دوسرے دفتر کے چکر کاٹنے نہیں پڑ رہے ہیں۔سنگل ویڈو متعارف ہونے سے کافی فائدہ ہوا۔ اب شیڈول کے مطابق شوٹنگ کرنے میں آسانی ہوگئی ہے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ کے بھر پور تعاون سے سال 2024 میں چند فلم فیسٹولز کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔وہیں کشمیر کے ملٹی پلیکس میں بھی امسال نہ صرف بالی ووڈ بلکہ مقامی ڈائریکڑ کی بھی کئی فلمیں سیکرین کی گئی۔ جن میں لیلہ مجنوں، کولف،کشمیر ڈائری وغیرہ فلموں کے نام قابل ذکر ہیں۔
ایسے میں سال 2025 میں بالی ووڈ کے کئی نامی گرامی ڈائریکٹر پروڈیوسر اور اداکار کشمیر میں اپنے فلموں کی شوٹنگ کے لیے آرہے ہیں۔جبکہ کشمیر پر منبی فلم بھی بننے جارہی ہے۔ایسے میں کشمیر اور بالی ووڈ کا وہ پرانے رشتہ دوبارہ سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔