ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان نے اپنے بالی ووڈ ڈیبیو سے قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ ابراہیم علی خان نے آج 30 اپریل کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔
29 اپریل کو جب ممبئی میں پاپس نے ان سے پوچھا کہ وہ انسٹاگرام پر نہیں ہیں تو ابراہیم نے انہیں اپنا مکمل پلان بتایا اور ان کے پلان کے مطابق ابراہیم نے انسٹاگرام پر دستک دی۔ ابراہیم نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک اشتہار کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے۔ یہی نہیں، ابراہیم نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ اور اداکارہ پلک تیواری سمیت کئی مشہور شخصیات کو بھی فالو کیا ہے۔
ابراہیم علی خان نے انسٹاگرام پر iakpataudi کے نام سے اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے، جس پر ان کے 564K فالوورز ہیں۔ اس میں ابراہیم نے 41 مشہور شخصیات کو فالو کیا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ ان کی مبینہ گرل فرینڈ پلک تیواری، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا، جاوید جعفری کی بیٹی علویہ جعفری، سلمان خان کی بھانجی علیزے، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان، فرحان اختر، پریانکا چوپڑا، ٹائیگر روہت شروف، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان شامل ہیں۔
مزید انہوں نے خوشی کپور، کرینہ کپور خان، رنویر سنگھ، بہن سارہ علی خان، کرن جوہر، اننیا پانڈے، کنال کیمو، ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان خان، پھوپھی سوہا علی خان، سہانا خان کو بھی اپنی ورچوئل دنیا میں شامل کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ ابراہیم علی خان ان دنوں اپنی پہلی فلم 'سرزمین' کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ رپورٹس پر یقین کیا جائے تو یہ فلم دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بن رہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم سرزمین سال 2025 میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ بومن ایرانی کے بیٹے کیوج بھی اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔ ممکن ہے کہ ابراہیم بہت جلد اپنے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم کے بارے میں معلومات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: