ETV Bharat / entertainment

بھارتی فلمی ستاروں نے رفح پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی - INDIAN ACTORS ON PALESTINE ATTACK - INDIAN ACTORS ON PALESTINE ATTACK

فلمی دنیا کے مشہور ستارے دولقر سلمان، گوہر خان، سوارا بھاسکر اور سمانتھا روتھ پربھو نے غزہ کے رفح پر اسرائیلی فضائی حملوں پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تشدد کی مذمت کی اور معصوم شہریوں اور بچوں کی ہلاکت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

INDIAN ACTORS ON PALESTINE ATTACK
فلمی ستاروں نے رفح پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی (Instagram Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 3:57 PM IST

Updated : May 28, 2024, 4:45 PM IST

حیدرآباد: غزہ کے رفح کیمپ پر تباہ کن اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں اور بچوں سمیت کم از کم 45 افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ یہ ایک افسوسناک غلطی ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ عالمی برادری اب فلسطین پر اسرائیل کے تازہ ترین حملے کی شدید مذمت کر رہی ہے، جس میں کئی ممتاز بھارتی فلمی ستارے بھی غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ رفح پر حالیہ حملے نے بڑے پیمانے پر غصے کو جنم دیا ہے، لوگوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی عوام کی حمایت میں بولنے والوں میں اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو بھی شامل ہیں، جو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرنے والی پوسٹس کو فعال طور پر شیئر کر رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک پوسٹ جسے انہوں نے ری شیئر کیا جس میں فوری جنگ بندی پر زور دیا گیا ہے۔ جس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے اس فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو رفح میں اپنا فوجی حملہ روکنا چاہیے۔ یہ (رفح پر حملہ) اس وقت ہوا ہے جب جمعہ کو آئی سی جے نے اسرائیل کو رفح میں اپنے فوجی حملے کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا۔

اداکارہ سوارا بھاسکر جو فلسطینیوں کے حقوق کی ایک طویل عرصے سے حامی ہیں، رفح حملے کی مذمت میں آواز اٹھاتے ہوئے انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز کی ایک سیریز کے ذریعے اس تشدد پر اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ سوارا بھاسکر کی پوسٹس جذبات سے پُر ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میرے دل میں صرف لعنت ہے ان سمگ گورے مردوں، خواتین اور لوگوں کے لیے جنہوں نے یہ کیا، اس کو فعال کیا، اس کی حوصلہ افزائی کی، اس کی مالی مدد کی، اس کی حمایت کی، اس کو معمول پر لانے کے لیے ایک داستان بنائی، اس کا جشن منایا۔

اداکارہ گوہر خان بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر رفح حملے کے بارے میں پوسٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ری شیئر کی گئی پوسٹس میں مایوسی اور خوف کے احساس کو اجاگر کیا جو فلسطینیوں، خاص طور پر ان ماؤں کی زندگیوں پر چھایا ہوا ہے جو تشدد کے مسلسل خطرے کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ "آج رات غزہ میں مائیں اپنے بچوں کو گلے لگائے امید کررہی ہیں کہ وہ سو رہے ہوں گے، وہ اور ہم دعا کر رہے ہیں کہ وہ جلد بیدار ہوں۔"

انسٹاگرام پر فاطمہ ثناء شیخ نے رفح میں وحشت کی ایک پریشان کن ویڈیو دیکھنے کے بعد اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "رفح میں بچوں کے سر قلم کیے جانے کی پریشان کن ویڈیو سامنے آئی ہے، اب اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، یہ کب ختم ہوگا!"

وہیں نکول مہتا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ ری شیئر کی جس میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔

مشہور اداکار دولقر سلمان نے بھی ایک تصویر شیئر کرکے اپنی حمایت کا اظہار کیا جس پر لکھا تھا آل آئیز اون رفح(All eyes on Rafah)۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی برادری رفح حملے کے نتیجے میں مشکلات سے دوچار ہے، ان مشہور شخصیات کی آوازیں اجتماعی کارروائی اور احتساب کی ضرورت کی ایک طاقتور یاد دہانی کا کام کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے رفح شہر کے مغرب میں ایک ایسے علاقے میں پناہ گاہ کو نشانہ بنایا جو حملے سے محفوظ سمجھا جاتا تھا۔ غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رفح میں بے گھر ہونے والوں پر اسرائیلی حملے میں 45 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 23 خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں جب کہ 249 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 36,050 فلسطینی جاں بحق اور 81,026 زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 28, 2024, 4:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.