ETV Bharat / entertainment

کوک اسٹوڈیو کی مشہور پاکستانی موسیقار ہانیہ اسلم کا انتقال - musician Haniya Aslam death

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 1:43 PM IST

Updated : Aug 12, 2024, 2:29 PM IST

پاکستانی بینڈ زیب ہانیہ کے لیے مشہور ہانیہ اسلم اتوار کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔ ان کی کزن اور بینڈ کی رکن زیب النساء بنگش نے اس خبر کی تصدیق کی۔

کوک اسٹوڈیو کی مشہور پاکستانی موسیقار ہانیہ اسلم کا انتقال
کوک اسٹوڈیو کی مشہور پاکستانی موسیقار ہانیہ اسلم کا انتقال (Etv Bharat)

ہانیہ اسلم اپنی 'کوک اسٹوڈیو' پرفارمنس کے لیے جانی جاتی تھیں۔وہ مقبول پاکستانی بینڈ زیب ہانیہ کا نصف شراکت دار تھیں۔کوک اسٹوڈیو' پاکستان سے ان کا گانا 'چل دیا' بہت مقبول ہوا تھا۔

زیب ہانیہ بینڈ کی پاکستانی موسیقار ہانیہ اسلم اتوار 11 اگست کو انتقال کرگئیں یہ 39 برس کی تھیں۔ ان کے کزن اور بینڈ کے سابق رکن زیب بنگش نے سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی پوسٹ کے ساتھ اس خبر کی تصدیق کی۔ اطلاعات کے مطابق ان کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔

پیر کی صبح شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں زیب نے ہانیہ کی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی، اور کیپشن میں "حنینی" لکھا۔ بہت سے ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے اپنے صدمے کا اظہار کیا اور زیب اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لیے کمنٹس سیکشن کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں: لوکارنو فلم فیسٹیول 2024: شاہ رخ خان کو ٹورزم ایوارڈ سے نوازا گیا - Shah Rukh Khan

"انا للہ و انا الیہ راجعون میری تمام تر محبتیں زیب۔ آپ کے نام میرے لیے موسیقی اور یادوں میں ہمیشہ کے لیے جڑے ہوئے ہیں۔ کسی نے لکھا کہ"میں الفاظ کی کمی کا شکار ہوں۔ میرے دل میں ہمیشہ ایک جگہ رہے گی اب ہم ایک فرشتہ کو جانتے ہیں جسے ہم نام سے پکار سکتے ہیں.. آرام سے پیاری ہانیہ

مزید پڑھیں: سلمان خان نے 'اینگری ینگ مین' کی ریلیز کی تاریخ کا کیا اعلان، سلیم جاوید کی لیجنڈری جوڑی دستاویزی سیریز میں جادو بکھیرے گی

اس نے 2016 کی پاکستانی ڈرامہ شارٹ فلم 'لالہ بیگم' کے لیے بطور ساؤنڈ ڈیزائنر بھی کام کیا۔ ہانیہ نے 2016 کی رومانوی پاکستانی فلم 'دوبارہ پھر سے' کے لیے موسیقی بنائی۔ اس نے دنیا میں پاکستان کی نوجوان موسیقی کی نمائندگی کی، اور اپنے ملک میں عصری نوجوانوں کی موسیقی کے بارے میں لکھی گئی چند کتابوں میں سے ایک کی شریک تصنیف بھی کی۔ہانیہ کی موت پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

Last Updated : Aug 12, 2024, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.