ETV Bharat / entertainment

چندو چیمپئن کا شاندار ٹریلر جاری، کارتک آرین کے کیریئر کی بہترین کارکردگی - Chandu Champion Trailer - CHANDU CHAMPION TRAILER

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی فلم چندو چیمپئن کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والے اس اسپورٹس ڈرامے میں کارتک کا ایک مختلف کردار نظر آئے گا جو اب تک ان کی کسی فلم میں نہیں دیکھا گیا ہے۔

Chandu Champion Trailer
چندو چیمپئن کا شاندار ٹریلر جاری (Photo: Film Poster/Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 19, 2024, 8:50 AM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’چندو چیمپئن‘ کا ٹریلر بالآخر ریلیز کر دیا گیا۔ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کارتک ایک باکسر، ریسلر اور آرمی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ غور طلب ہے کہ یہ بھارت کے پہلے پیرا اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے مرلی کانت پیٹکر کی بایوپک ہے۔ جس کے لیے کارتک نے حیرت انگیز باڈی ٹرانسفارمیشن بھی کی ہے۔

کارتک آرین نے اس فلم کو اپنے کیریئر کی سب سے مشکل اور خاص فلم قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے فلم کا ٹریلر ریلیز کرنے کے لیے ایک خاص جگہ کا انتخاب بھی کیا۔ دراصل کارتک نے اس کا ٹریلر اپنے آبائی شہر مدھیہ پردیش کے گوالیار میں جاری کیا۔

سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کارتک نے کیپشن میں لکھا کہ 'بے حد فخر اور خوشی کے ساتھ، میں اپنے کیریئر کی سب سے مشکل اور سب سے خاص فلم کا ٹریلر شیئر کر رہا ہوں، وہ بھی اپنے آبائی شہر گوالیار سے جہاں میں نے اداکار بننے کا خواب دیکھا تھا۔ چندو چیمپئن ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جس نے کبھی ہار ماننے سے انکار نہیں کیا۔ امید ہے کہ آپ اسے پسند کریں گے، تفریح ​​کریں گے اور آپ کو بھارت کے اسٹار شری مرلی کانت پیٹکر کی طرح اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ٹریلر ریلیز سے قبل ہی فلم کے پوسٹرز نے کافی سرخیاں بٹوری۔ اس کردار کے لیے کارتک نے بہت محنت کی ہے۔ انہوں نے اپنا جسم تبدیل کیا جس کے لیے انہوں نے 18 کلو وزن کم کیا۔ مرلی کانت وہ شخص ہیں جنہوں نے جنگ میں نو گولیوں سے زخمی ہونے اور دو سال تک کومہ میں رہنے کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور شاندار واپسی کی۔ ساجد ناڈیاڈوالا اور کبیر خان کی 'چندو چیمپئن' 14 جون 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.