ETV Bharat / entertainment

بگ باس 17: فائنل سے قبل منور فاروقی کی حمایت میں سامنے آئے سلیبرٹیز - منور فاروقی کی حمایت

Munawar Faruqui Bigg Boss 17 Finale: کل 28 جنوری کو بگ باس 17 کا فائنل ہے۔ اس سے قبل کئی مشہور شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کے بعد ٹاپ 5 میں شامل منور فاروقی کو اب بالی ووڈ کی بھی ایک خوبصورت اداکارہ کا سہارا مل گیا ہے۔

Munawar Faruqui Bigg Boss 17 Finale
بگ باس 17: فائنل سے قبل منور فاروقی کی حمایت میں سامنے آئے سلیبرٹیز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 2:12 PM IST

Updated : Jan 28, 2024, 2:55 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے مقبول ترین ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے 17ویں سیزن کا فائنل قریب ہے۔ سیزن 17 بگ باس کی تاریخ کا طویل ترین سیزن ہے، جس نے 100 دن عبور کر لیے ہیں۔ بگ باس 17 کا فائنل 28 جنوری اتوار کو شام 6 بجے سے شروع ہوگا، ٹھیک 12 بجے 17ویں سیزن کے فاتح کا اعلان کیا جائے گا۔ منور فاروقی جو ایک مشہور ترین اسٹینڈاَپ کامیڈین اور اپنی شاعری کے لیے مشہور ہیں۔

بگ باس 17: فائنل سے قبل منور فاروقی کی حمایت میں سامنے آئے سلیبرٹیز
بگ باس 17: فائنل سے قبل منور فاروقی کی حمایت میں سامنے آئے سلیبرٹیز

منور فاروقی ٹاپ 5 فائنلسٹ میں سے ایک ہیں۔ کنگنا رناوت کے شو لاک اپ کے فاتح منور فاروقی کا بگ باس 17 جیتنے کے سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ منور کی کچھ ٹی وی کی مشہور شخصیات نے حمایت کی ہے۔ ان میں مشہور ریپر بادشاہ اور ٹی وی اداکار کرن کندرا بھی شامل ہیں۔ اب منور کی حمایت بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ جیکلین فرنینڈس نے بھی کی ہے۔

جیکلین فرنینڈس نے کیسے کیا سپورٹ

منور کے لیے یہ ایک بڑا مثبت نقطہ ہے کہ فائنل سے ایک دن قبل اداکارہ جیکلین نے سوشل میڈیا پر ان کی حمایت کی ہے۔ جیکلین نے کل اپنی انسٹا اسٹوری پر منور کی تصویر شیئر کی اور انہیں بگ باس 17 ٹرافی کے فاتح ہونے کی امید ظاہر کی۔ ساتھ ہی جیکلین نے بتایا کہ منور کو ووٹ دے کر انہیں ٹاپ 3 مقابلہ کرنے والوں کی فہرست میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔

قابل ذکر ہو کہ جیکلین سے پہلے بادشاہ، کرن کندرا، ورون دھون، ایم سی اسٹین، منیشا رانی، رتیش دیش مکھ سمیت کئی مشہور شخصیات نے منور فاروقی کی حمایت کی ہے۔ غور طلب ہو کہ کل 28 جنوری کو منور کی 32ویں سالگرہ ہے۔ ایسے میں اگر منور فاتح قرار پاتے ہیں تو ان کی سالگرہ پر بگ باس 17 ٹرافی کی شکل میں ایک بڑا تحفہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس او ٹی ٹی میں مہیش بھٹ جذباتی ہوئے، بیٹی پوجا کی تعریف کی

واضح رہے کہ فی الحال منور کے ساتھ انکیتا لوکھنڈے، منارا چوپڑا، ابھیشیک اور ارون بھی ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ میں شامل ہیں۔ وہیں سوشل میڈیا پر منور، منارا اور انکیتا لوکھنڈے کو ٹاپ 3 میں جانے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہے۔

Last Updated : Jan 28, 2024, 2:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.