ETV Bharat / entertainment

پردہ ہٹنے سے پہلے پشپا اسٹائل میں اللو ارجن نے اپنے موم کے مجسمے کی جھلک دکھائی - Allu Arjun Wax Statue

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 4:45 PM IST

Pushpa actor in Madame Tussauds ساؤتھ سنیما کے سپر اسٹار اللو ارجن نے آج 28 مارچ کو دبئی کے مادام تساؤ میوزیم سے مداحوں کو اپنے موم کے مجسمے کی ایک جھلک دکھائی ہے۔

پردہ ہٹنے سے پہلے پشپا اسٹائل  میں اللو ارجن نے اپنے موم کے مجسمے کی جھلک دکھائی

حیدرآباد: آج 28 مارچ ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کے مداحوں کے لیے بہت خاص دن ہے۔ اداکار آج دبئی کے مادام تساؤ میوزیم میں اپنے موم کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔ اس کے لیے 'پشپا' اسٹار اپنی فیملی کے ساتھ چند روز قبل دبئی پہنچے ہیں۔ آج شام 'پشپا اسٹار' کا موم کا مجسمہ دنیا کے سامنے ہوگا، لیکن اللو ارجن نے نقاب کشائی سے قبل ہی مداحوں کو اپنے مجسمے کی جھلک دکھا دی ہے۔

اللو ارجن نے دبئی کے مادام تساؤ میوزیم سے اپنے مومی مجسمے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں اداکار اور ان کا مجسمہ اپنی پیٹھ دکھا رہے ہیں۔ جبکہ اللو ارجن سیاہ کوٹ میں ہیں، ان کا مجسمہ سرخ کوٹ اور کالی پینٹ پہنے کھڑا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اللو ارجن کا مومی مجسمہ ان کے مشہور پوز پشپا اسٹائل 'میں جھُکے گا نہیں...' کے انداز میں بنایا گیا ہے۔

'میں جھُکے گا نہیں...' اللو ارجن کی بلاک بسٹر فلم 'پشپا' کا ایک ڈائیلاگ ہے، جو پوری دنیا میں مشہور ہے، لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ اللو ارجن کا موم کا مجسمہ بنایا گیا ہے۔ اللو ارجن ساوتھ کے معروفاداکاروں میں سے ایک ہیں اور ان کا موم کا مجسمہ ان کی سپرہٹ فلم 'الا ویکنتھاپوراملن' کے ان کے ایک روپ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں، آج رات 8 بجے اللو ارجن کے موم کے مجسمے سے پردہ ہٹایا جائے گا۔ ایسے میں اللو ارجن کے مداحوں میں ایک الگ ہی جنون ہے اور اداکار اور ان کے مومی مجسمے پر سوشل میڈیا پر محبت کی بارش ہونے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.