ETV Bharat / entertainment

پشپا 2 اسکریننگ بھگدڑ: اللو ارجن جیل میں رات گزارنے کے بعد رہا، چند گھنٹوں میں ہی مل گئی تھی ضمانت - ALLU ARJUN WALKS OUT OF JAIL

تلنگانہ ہائی کورٹ نے اللو ارجن کو پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کیس میں گرفتاری کے بعد عبوری ضمانت دے دی۔

اللو ارجن جیل سے رہا
اللو ارجن جیل سے رہا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

حیدرآباد: ٹالی ووڈ کے مشہور اداکار اللو ارجن جنہیں حیدرآباد تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں نچلی عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا تھا، ہفتہ کی صبح جیل سے باہر آگئے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو ان کی فلم 'پشپا 2: دی رول' کے پریمیئر کے دوران ہونے والی بھگدڑ کے سلسلے میں انہیں عبوری ضمانت دے دی تھی۔ واضح رہے کہ اس بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ اداکار کو ہائی کورٹ سے ریلیف ملنے کے باوجود رات جیل میں گزارنی پڑی، کیونکہ جیل حکام کو جمعہ کی دیر تک ضمانت کی کاپی نہیں ملی تھی۔

اس ہائی پروفائل گرفتاری کے بعد تلنگانہ میں برسراقتدار کانگریس کو بی جے پی اور بی آر ایس نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہیں ٹی پی سی سی کے صدر مہیش کمار گوڈ نے بی جے پی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ دریں اثناء، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی نئی دہلی میں آج تک کے ایک پروگرام میں کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے۔

"کوئی بھی اس عورت کے بارے میں بات نہیں کر رہا ہے جس کی موت ہوئی ہے یا اس کے بیٹے کے بارے میں جو کوما میں ہے۔ جب وہ کوما سے بیدار ہوگا تو اس کی ماں نہیں ہوگی۔"

اس سے قبل، ڈرامائی حالات میں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس دوران جب پولیس اداکار کی رہائش گاہ پر پہنچی انہیں پولیس اہلکار سے مبینہ طور پر بحث کرتے ہوئے اور ان کے سونے کے کمرے میں آنے پر اعتراض کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ "یہ یقینی طور پر اچھی بات نہیں ہے۔"

اس کے بعد پولیس گاڑی میں چکڈپلی تھانے لے جایا گیا اور پھر نامپلی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ انہیں سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کر دیا گیا۔

خاص بات یہ ہے کہ اللو ارجن کو گرفتاری کے چند ایک گھنٹے کے بعد ہی فوری طور پر ہائی کورٹ سے ضمانت بھی مل گئی لیکن چونکہ ضمانت کی کاپی بروقت پولیس کو نہیں مل سکی، اس لیے انہیں ایک رات جیل میں کاٹنی پڑی۔

واضح رہے کہ چار دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ جیسی صورت حال کے دوران ایک 35 سالہ خاتون کی موت ہوگئی اور اس کے آٹھ سالہ بیٹے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں مداح اداکار کی پریمیئر میں ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے اور بھیڑ بے قابو ہو گئی۔

واقعے کے بعد، سٹی پولیس نے متوفی خاتون کے خاندان کی شکایت کی بنیاد پر چکڈ پلی پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات کے تحت اللو ارجن، اس کی سیکورٹی ٹیم اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اللو ارجن نے 11 دسمبر کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ جمعہ کو مقامی عدالت کے ذریعہ ارجن کو عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے فورا بعد ہائی کورٹ نے انہیں چار ہفتوں کی عبوری ضمانت دی اور کیس کو مزید سماعت کے لیے 21 جنوری 2025 تک ملتوی کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.