ETV Bharat / entertainment

عالیہ بھٹ کو سعودی عرب میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 6:16 PM IST

Alia Bhatt in Joy Awards عالیہ بھٹ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک ایوارڈ تقریب میں پہنچیں، جہاں انہیں جوائے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، اس تقریب سے اداکارہ کی کئی ویڈیوز اور فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

Alia Bhatt in Joy Awards
عالیہ بھٹ کو سعودی عرب میں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔ اس تقریب میں انہیں 'انٹرٹینمنٹ میکرز ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں عالیہ کو سرخ، نیلے اور سنہری رنگ کی ساڑی میں ہاف شولڈر بلاؤز اور اسٹرائیکنگ کیپ کے ساتھ دیکھا گیا، جو ان کے فیشن فارورڈ آپشن کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔ اس ایوارڈ تقریب میں انہوں نے ایک مختصر اسپیچ بھی دی جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

غور طلب ہو کہ اس تقریب کے لیے عالیہ نے منفرد انداز کے کپڑوں کا انتخاب کیا تھا۔ انہوں نے سرخ، نیلی اور سنہری ساڑی کے اوپر ہاف شولڈر بلاؤز پہنا ہوا تھا۔ انہوں نے بال آدھے باندھے ہوئے تھے اور بالیاں پہن رکھی تھیں۔ اس موقع پر عالیہ نے پاپرازی کے سامنے کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے پوز دیا۔

واضح ہو کہ عالیہ نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تقریب میں چھوٹی سی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ "اس ملک میں ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ ملک جو اس وقت ہم سب کو متحد کرنے اور سنیما کے نام پر ہم سب کو ایک چھت کے نیچے لانے کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے، ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ اکثر جہاں مغرب اور مشرق کے ان گنت ٹیلنٹ ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں مناتے ہیں۔ اس نایاب اور خوبصورت ایوارڈ کے لیے منتظمین کا دلی شکریہ۔"

عالیہ آخری بار 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' میں نظر آئی تھیں۔ اس فلم میں رنویر سنگھ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن جیسے دیگر اداکار بھی تھے۔ عالیہ اگلی فلم جگرا میں نظر آئیں گی۔ کرن جوہر اور عالیہ خود اس فلم کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کریں گے۔ یہ 27 ستمبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.