ممبئی: بھومی پیڈنیکر اس وقت اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم بھکشک کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ یہ فلم 9 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی اور اسے ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ ایک صحافی کے طور پر اپنے کردار کے لیے بھومی کو مل رہی تعریفوں کے درمیان، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان اور گوری خان سمیت فلم کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک جزباتی نوٹ لکھا۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھومی نے کیپشن میں لکھا کہ 'جب میں نے فلم بھکشک شروع کی تھی تو پلکت نے کہا تھا، دیکھنا بھومی یہ کہانی لوگوں کو کبھی پیچھے نہیں چھوڑ پائے گی۔ اس فلم کی شوٹنگ ایسے کئی لمحات سے بھری ہوئی تھی جو مجھے آج بھی یاد ہیں۔ ان بچوں کے لیے ہماری 'کہانی' حقیقت تھی۔
وہ اتنے چھوٹے تھے کہ شاید انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اس سوچ نے ہمیں آگے بڑھایا۔ ہمیں کرپشن سے پاک اور صحیح نیت کے ساتھ فلم بنائی ہے، یہ ہٹ یا فلاپ سے باہر ہے۔ یہ اس بارے میں ہے کہ جب آپ اسے دیکھتے ہیں تو یہ آپ پر کتنا گہرا اثر ڈالتا ہے۔
وہ مزید لکھتی ہیں کہ آج ہم نے اس کا اثر محسوس کیا ہے۔ چلیں نہیں رکیں، اگر ہماری فلم نے آپ کو سوچنے پر مجبور کیا ہے، تو اگلی بار آپ کو کوئی بڑی یا چھوٹی ناانصافی نظر آئے تو اس کے خلاف ضرور ڈٹ جائیں اور اس کے خلاف لڑیں۔ ہم سب کے اندر ایک ویشالی سنگھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024: شاہ رخ خان ایک خاص سیشن کی صدارت کریں گے
اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور اس فلم کو بنانے کے لیے شاہ رخ خان اور گوری خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میں ہمیشہ آپ کی شکر گزار رہوں گی کہ آپ نے مجھے بھکشک کا حصہ بنایا۔