ETV Bharat / entertainment

عمران ہاشمی ڈان 3 میں کام نہیں کریں گے - ڈان 3

Don 3 Update: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے حال ہی میں ان خبروں کی تردید کی کہ وہ 'ڈان 3' میں بطور ولن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر فلم میں نہ ہونے کی اطلاع دی۔

عمران ہاشمی ڈان 3 میں کام نہیں کریں گے
عمران ہاشمی ڈان 3 میں کام نہیں کریں گے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 2:32 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ڈان 3 میں کام نہیں کررہے ہیں۔ بالی ووڈ فلمساز فرحان اختر ڈان فرنچائز کی تیسری فلم ڈان 3 بنا رہے ہیں۔ ڈان 3 میں رنویر سنگھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار میں ہوں گے۔ یہ بات زیر بحث تھی کہ عمران ہاشمی 'ڈان 3' میں ولن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ لیکن عمران ہاشمی نے سوشل میڈیا پر واضح کیا ہے کہ انہیں کبھی بھی اس فلم کی آفر نہیں ملی۔

Emraan Hashmi
عمران ہاشمی ڈان 3 میں کام نہیں کریں گے

غور طلب ہو کہ عمران ہاشمی نے فلم ’ڈان 3‘ میں ولن بننے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ان خبروں کو یکسر مسترد کر دیا جس میں کہا جا رہا تھا کہ عمران ڈان 3 میں ولن کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ وہ فلم ڈان کی تیسری قسط کا حصہ نہیں بنیں گے۔

واضخح رہے کہ 'ڈان 3' بالی ووڈ کی سب سے بڑی اور دلچسپ فلموں میں سے ایک ہے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں بن رہی ہے اور حال ہی میں اس فلم کی مرکزی اداکارہ کے طور پر کیارا اڈوانی کا اعلان کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، عمران ہاشمی کے ولن کے طور پر فلم کا حصہ بننے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی گئیں۔ لیکن اداکار نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

عمران ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر تصدیق کی کہ وہ 'ڈان 3' کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں کبھی بھی فلم کی پیشکش نہیں کی گئی۔ انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ "ان مداحوں اور صحافیوں کے لیے جو پوچھ رہے ہیں، میں کبھی ڈان 3 کا حصہ نہیں تھا۔ مجھے کبھی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔" تاہم ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ انہیں فلم میں ولن کے طور پر دیکھنا بہت اچھا ہوتا کیونکہ ٹائیگر 3 میں بطور ولن ان کی اداکاری کافی اچھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے عمران ہاشمی کے تمام گناہ دھو دیے، حمائمہ ملک

قابل ذکر ہو کہ عمران اس وقت اپنی آنے والی ویب سیریز 'شو ٹائم' کی ریلیز کے لیے تیاری کر رہے ہیں، جس میں مونی رائے، شریا سرن، نصیر الدین شاہ، مہیما مکوانہ اور راجیو کھنڈیلوال خاص کردار میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.