ETV Bharat / entertainment

اداکار انل کپور نے اپنا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تمام والدین اور بچوں کو وقف کیا - اداکار انل کپور

انل کپور نے فلم انیمل میں اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکار کے زمرے میں صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں فلم اینمل کی پوری ٹیم، تمام اداکاروں اور ہدایت کار سندیپ وانگا ریڈی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ان کا یقین اور جذبہ ایسا ہی تھا۔ ہم سب نے اس کے جذبے کی حمایت کی اور اینیمل کو وہ بنادیا جو وہ بن گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 22, 2024, 11:16 AM IST

Updated : Feb 22, 2024, 1:11 PM IST

ممبئی: مشہور و معروف اداکار انل کپور کو فلم انیمل میں معاون ادا کاری کے طور پر بہترین اداکاری کے لیے مشہور عالم دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2024 سے سرفراز کیا گیا۔ اس ایوارڈ کو انھوں نے تمام والدین اور بچوں کے نام وقف کردیا۔ انھوں نے کہا کہ میں یہ ایوارڈ والدین اور بچوں کو وقف کرنا چاہتا ہوں جو ہر جگہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہم شاید ایک دوسرے کو نہ سمجھیں لیکن خاندان کے لیے پیار کو کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔

تقریب کی میزبانی کرنے والے اداکار جاوید جعفری نے انل کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں طویل سفر کے بعد بھی انل کپور کس طرح ہر پروجیکٹ کو اپنی پہلی فلم سمجھتے ہیں اور اتنی ہی لگن اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جب جاوید نے میگا اسٹار سے پوچھا کہ وہ کیا چیز انھیں آگے بڑھنے میں معاونت کرتی ہے تو انل کپور نے کہا کہ جو چیز مجھے آگے بڑھاتی ہے، وہ یہ ہے کہ میں جو کچھ کرتا ہوں، اسے پسند کرتا ہوں۔

انل کپور نے 'فلم انیمل' میں رنبیر کپور کے والد بلبیر سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر خوب کمائی کی۔ اس نے باکس آفس پر اب تک 870 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ رنبیر کپور اسٹارر کے علاوہ انل کپور نے 'فائٹر' میں بھی کام کیا، جس میں انہوں نے گروپ کیپٹن راکیش جے سنگھ کے کردار سے اپنے مداحوں اور شائقین کومسحور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2024: شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2024: فاتحین کی فہرست پر ایک نظر

یو این آئی

Last Updated : Feb 22, 2024, 1:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.