ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے 13 جون کو اپنی والدہ زینت حسین کی 90 ویں سالگرہ بہت دھوم دھام سے منائی۔ اپنی والدہ کی سالگرہ پر عامر خان نے شیروانی پہن کر دولہا جیسا لباس زیب تن کیا تھا۔
اس پارٹی میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اب عامر خان کی والدہ کی سالگرہ کی اندر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عامر خان کی والدہ گزشتہ ایک سال سے علیل تھیں اور اس حوالے سے اداکار نے اپنی سالگرہ پر 200 سے زائد قریبی رشتہ داروں کو مدعو کر کے انہیں اپنی والدہ کی خیریت سے آگاہ کیا۔
عامر خان کی والدہ زینت حسین کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں عامر خان اور جوہی چاولہ ایک ساتھ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس تصویر میں عامر خان کی والدہ زینت حسین بھی نظر آ رہی ہیں۔
جوہی چاولہ گلابی رنگ کا سوٹ پہن کر سالگرہ کی تقریب میں پہنچیں اور جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور مدعو کرنے پر عامر خان کا شکریہ ادا کیا۔
ساتھ ہی عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے بھی اپنی سابق ساس زینت حسین کی تصویر شیئر کی ہے اور انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ وہیں عامر خان کی بیٹی آئرہ خان نے بھی اپنی دادی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: