ممبئی: عالمی منڈی کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر زبردست خریداری کی وجہ سے محض 24 سیشنز میں 75 ہزاری ہوا سینسیکس آج دوپہر بعد ٹائٹن، ریلائنس، ٹی سی ایس، ایل ٹی، ٹاٹا موٹرز، این ٹی پی سی اور ایس بی آئی سمیت اٹھارہ بڑی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں چوٹی سے پھسل گیا۔
ہی بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس منگل کو کھلتے ہی محض چوبیس سیشنز میں 74 ہزار پوائنٹس سے 75 ہزار پوائنٹس کے پار پہنچ گیا۔ لیکن زیادہ قیمتوں پر فروخت ہونے کی وجہ سے، یہ 58.80 پوائنٹس پھسل کر 74683.70 پوائنٹس پر آگیا۔ نیز نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 23.55 پوائنٹس گر کر 22642.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.47 فیصد گر کر 40746.60 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.15 فیصد گر کر 45935.21 پوائنٹس پر آ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3951 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2229 میں کمی جبکہ 1612 کی قیمتوں میں اضافہ جب کہ 110 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ نفٹی کی 34 کمپنیاں سبز جب کہ باقی 16 کمپنیاں سرخ نشان پربند ہوئیں۔
بی ایس ای کے 10 گروپوں میں فروخت ہوئی۔ جس کی وجہ سے سی ڈی 0.31، انرجی 0.71، ایف ایم سی جی 0.57، انڈسٹریلز 0.55، ٹیلی کام 0.29، آٹو 0.32، کیپٹل گڈز 0.32، کنزیومر ڈیوربلز 1.10، آئل اینڈ گیس 0.47 اور پاور گروپ کے شیئر 0.18 فیصد ٹوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
- اسٹاک مارکیٹ کا اضافہ رکا، سینسیکس 56 پوائنٹس گرا، نفٹی فلیٹ پر بند ہوا
- اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر بند
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.13، جاپان کا نکئی 1.08، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.57 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.05 فیصد بڑھ گیا جبکہ جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.61 اور جنوبی کوریا کا کوسپی 0.46 فیصد گر گیا۔ (یو این آئی)