ممبئی: امریکہ میں روزگار کے مضبوط اعداد و شمار کی وجہ سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے مستقبل قریب میں شرح سود میں کمی کی امیدیں معدوم ہونے سے مقامی سطح پر ٹیلی کام، کنزیومر ڈیوربل، کموڈٹیز اور ٹیکنالوجی سمیت دس گروپ میں ہوئی فروخت کی وجہ سے آج شیئر بازار کو تقریبا آدھے فیصد کا جھٹکا لگا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 354.21 پوائنٹس گر کر 71,731.42 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 82.10 پوائنٹس کی کمی سے 21,771.70 پوائنٹس پر آگیا۔ وہیں بی ایس ای مڈ کیپ 0.02 فیصد بڑھ کر 38,937.79 پوائنٹس جبکہ اسمال کیپ 0.23 فیصد گر کر 45,743.17 پوائنٹس پر آگیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 4097 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2136 میں فروخت ہوئے 1817 میں خریداری ہوئی جبکہ 144 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 33 کمپنیوں میں کمی ہوئی جبکہ باقی 17 میں تیزی رہی۔
بی ایس ای کے 10 گروپوں میں فروخت ہوئی۔ جس کی وجہ سے کموڈٹیز 0.88، سی ڈی 0.03، ایف ایم سی جی 0.81، فنانشل سروسز 0.57، انڈسٹریز 0.66، آئی ٹی 0.34، ٹیلی کام 1.49، بینکنگ 0.36، کیپٹل گڈز 0.86، ڈیوربلز 0.86 اور ٹیک گروپ کے حصص کی قیمتوں میں 1.5 فیصد کمی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
- بجٹ اور فیڈ ریزرو کے فیصلے سے پہلے مارکیٹ میں گراوٹ
- ترقی یافتہ بھارت سے ناری شکتی تک، عبوری بجٹ 2024 کے اہم نکات
بین الاقوامی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.18 فیصد اور جاپان کے نکیئی میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.14 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.15 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 1.02 فیصد کی کمی ہوئی۔ (یو این آئی)