ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ - STOCK MARKET - STOCK MARKET

عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان، مقامی سطح پر آئی ٹی، میٹل، آئل اینڈ گیس اور ٹیک سمیت بارہ گروپوں میں فروخت کی وجہ سے شیئربازار گزشتہ روز کی تیزی گنواکر آج کمی کا شکار رہا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 6:32 PM IST

ممبئی: بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 188.50 پوائنٹس ٹوٹ کر 74482.78 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 38.55 پوائنٹس گر کر 22604.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری نے مارکیٹ کو سنبھالا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.49 فیصد بڑھ کر 42121.40 اور اسمال کیپ 0.10 فیصد بڑھ کر 47315.93 پوائنٹس ہوگیا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل 3950 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1995 میں کمی جب کہ 1822 میں اضافہ ہوا، 133 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 25 کمپنیاں سرخ جب کہ 24 سبز نشان پر رہیں وہیں ایک کی قیمت مستحکم رہی۔

بی ایس ای کے 12 گروپوں پر فروخت کا دباؤ تھا۔ اس کی وجہ سے کموڈٹیز 0.56، انرجی 0.49، ایف ایم سی جی 0.20، ہیلتھ کیئر 0.44، آئی ٹی 0.98، ٹیلی کام 0.33، بینکنگ 0.15، کیپٹل گڈز 0.33، میٹل 0.85، آئل اینڈ گیس 0.85، ٹیک 0.98، اور سروسز گروپ کے شیئر 9.09 فیصد کمزور رہے۔

غیر ملکی مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران برٹین کا ایف ٹی ایس ای 0.41، جاپان کا نکیئی 1.24، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ میں 0.09 اور جنوبی کوریا کا کوسپی 0.17 فیصد اچھل گیا، جب کہ جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.39 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.26 فیصد گر گیا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.