ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ کی تیزی رکی - Stock market

Stock Market: چینی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے آغاز میں کسی بڑے محرک منصوبے کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور ٹیک سمیت دس گروپس میں ہونے والی فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ میں لگاتار تین دن کی تیزی رک گئی ہے۔

Stock market
اسٹاک مارکیٹ کی تیزی رکی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 5, 2024, 7:52 PM IST

ممبئی: چینی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے آغاز میں کسی بڑے محرک منصوبے کا اعلان نہ ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور ٹیک سمیت دس گروپس میں ہونے والی فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ میں لگاتار تین دن کی تیزی رک گئی ہے۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 195.16 پوائنٹس گر کر 73677.13 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 49.30 پوائنٹس کی ٹوٹ کر 22356.30 پوائنٹس رہ گیا۔ اسی طرح، بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.17 فیصد گر کر 39957.82 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.63 فیصد گر کر 45206.84 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس دوران بی ایس ای میں کل 3933 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2579 میں 1262 میں خریداری جبکہ 92 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 29 کمپنیوں میں گراوٹ جب کہ باقی 21 میں تیزی رہی۔​

بی ایس ای کے 10 گروپوں میں فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے کموڈٹیز 0.22، ایف ایم سی جی 1.02، فنانشل سروسز 0.23، ہیلتھ کیئر 0.14، انڈسٹریلز 0.44، آئی ٹی 1.61، کیپٹل گڈز 0.37، کنزیومر ڈیوربلز 0.36، ٹیک 0.89 اور سروسز گروپ کے حصص میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔ انرجی 0.55، یوٹیلٹیز 0.65، آٹو 1.30، آئل اینڈ گیس 0.66 اور پاور گروپ کے حصص میں 0.47 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.32 فیصد، جرمنی کا ڈیکس0.33، جاپان کا نکئی 0.03 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.61 فیصد لڑھک گیا، جب کہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.28 فیصد بڑھ گیا۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.