ETV Bharat / business

آر بی آئی نے مالی سال 2025 کے لیے افراط زر کی پیشن گوئی 4.5 فیصد پر برقرار رکھی - RBI inflation rate - RBI INFLATION RATE

نارمل مانسون کو دھیان میں رکھتے ہوئے آر بی آئی نے رواں مالی سال کے لیے افراط زر کی شرح 4.5 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔ آر بی آئی نے پالیسی ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By PTI

Published : Apr 5, 2024, 11:28 AM IST

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو رواں مالی سال کے لیے افراط زر کی شرح 4.5 فیصد پر برقرار رکھی ہے، جو گزشتہ مالی سال کے 5.4 فیصد سے کم ہے۔

اس سال نارمل مانسون کو دھیان میں رکھتے ہوئے، موجودہ سال کے لیے سی پی آئی (کنزیومر پرائز انڈیکس ) افراط زر 4.5 فیصد، پہلےکوارٹر میں 4.9 فیصد، دوسرے کوارٹر میں 3.8 فیصد، کوارٹر تین میں 4.6 فیصد، اور کوارٹر چار میں 4.5 فیصد پر متوقع ہے۔

ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے بھی اپریل-جون کے درمیان زیادہ درجہ حرارت کی پیش گوئی کے پیش نظر خوراک کی قیمتوں کے تعلق سے چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے اثرات آنے والے مہینوں میں گہرے ہوں گے۔

تاہم آر بی آئی گورنر داس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہاتھی (مہنگائی) سیر کے لیے نکل گیا ہے اور آر بی آئی چاہتا ہے کہ یہ جنگل میں ہی رہے۔

مرکزی حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو یہ یقینی بنانے کا کام سونپا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر 4 فیصد پر رہے، دونوں طرف 2 فیصد کے مارجن کے ساتھ۔ فروری میں خوردہ افراط زر 5.1 فیصد تھا۔ مارچ کا مہنگائی پرنٹ اگلے ہفتے جاری ہونا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی ) نے جمعہ کو بینچ مارک پالیسی سود کی شرح کو مسلسل ساتویں مرتبہ برقرار رکھا۔

مانیٹری پالیسی کے فیصلوں پر، آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ، "ریزرو بینک نے پالیسی ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.