ممبئی: آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کا اعلان کیا۔ گورنر شکتی کانت داس نے ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھا۔ شکتی کانت داس نے کہا کہ، مائیکرو اکانومی آؤٹ لک کے تفصیلی جائزے کے بعد مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 4:2 کی اکثریت سے پالیسی ریپو ریٹ کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
#WATCH | Mumbai | RBI Governor Shaktikanta Das says, " the monetary policy committee decided by a majority of 4:2 to keep the policy repo rate unchanged at 6.5%..."
— ANI (@ANI) December 6, 2024
(source: rbi) pic.twitter.com/oteBt4FLlQ
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ غیر فعال کھاتوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ غیر دعوی شدہ ڈپازٹس کو بھی کم کریں۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کیش ریزرو ریشو (سی آر آر) کو 50 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) سے کم کر کے 4 فیصد کر دیا۔
#WATCH | Mumbai | RBI Governor Shaktikanta Das says, " the standing deposit facility (sdf) rate remains at 6.25% and the marginal standing facility (msf) rate and the bank rate at 6.75%..."
— ANI (@ANI) December 6, 2024
(source: rbi) pic.twitter.com/hg2GS9dQh5
مالی سال 2025 کے لیے حقیقی جی ڈی پی اب 6.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وہیں، مالی سال 2025 کے لیے افراط زر کا تخمینہ 4.8 فیصد ہے۔
آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران خوراک کی افراط زر برقرار رہنے کی امید ہے۔ لیکن مالی سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی سے اس میں کمی متوقع ہے۔
#WATCH | Mumbai: RBI Governor Shaktikanta Das says, " growth in real gdp in the second quarter of this year at 5.4% turned out to be much lower than anticipated. this decline in growth was led by a substantial deceleration in industrial growth from 7.4% in the first quarter to… pic.twitter.com/GSLXU6c7gX
— ANI (@ANI) December 6, 2024
آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کمزوریاں زیادہ نہیں ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چیلنجز پوری صنعت کو متاثر کرنے کے بجائے مخصوص شعبوں تک محدود ہیں۔
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے اس بات پر زور دیا کہ موسمی حالات، مالیاتی عدم استحکام اور جغرافیائی سیاسی پیش رفت مہنگائی کے لیے اہم خطرات کا باعث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: