ETV Bharat / business

ہنڈن برگ رپورٹ پر سیاسی ہنگامہ: اپوزیشن کی جانب سے جانچ کا مطالبہ، سیبی چیف مادھبی پوری بُچ نے الزامات کو مسترد کردیا - Hindenburg report on SEBI chief - HINDENBURG REPORT ON SEBI CHIEF

ہنڈن برگ کی نئی رپورٹ سے ایک بار پھر ملک کی سیاست میں ہنگامہ مچادیا ہے۔ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت پر حملہ حملہ کررہی ہیں اور اس معاملہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس معاملہ کی جانچ کےلئے جے پی سی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ANI Etv Bharat
ANI Etv Bharat (ANI Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 11, 2024, 1:04 PM IST

Updated : Aug 12, 2024, 12:46 PM IST

حیدرآباد: امریکی شارٹ سیلر فرم ہنڈن برگ نے ایک بار پھر تازہ رپورٹ جاری کرکے ملک کی سیاست میں ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اس مرتبہ ہنڈن برگ نے سیبی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ ہفتہ کو جاری رپورٹ میں مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کی چیئرپرسن مادھبی پوری بُچ پر کئی سنگین الزامات عائد کئے گئے۔ ہنڈن برگ رپورٹ پر کانگریس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں رکن پارلیمنٹ اور پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ ’اڈانی میگا اسکیم کی جانچ کرنے کے لیے سیبی کی عجیب ہچکچاہٹ کافی وقت سے دیکھی جا رہی ہے، خاص طور پر سپریم کورٹ کی ماہرین کمیٹی کی جانب سے، کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سیبی نے 2018 میں غیرملکی فنڈز کے آخری فائدہ اٹھانے والا (یعنی حقیقی) ملکیت سے متعلق رپورٹنگ ضروریات کو کمزور کر دیا تھا اور 2019 میں پوری طرح سے ہٹا دیا تھا‘۔

جئے رام رمیش نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے حالات میں سیکوریٹیز مارکیٹ ریگولیٹر کی جانب سے خاموشی اختیار کی جارہی تھی، بدعنوانیوں کے شبے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ جئے رام رمیش کے مطابق ہنڈن کے الزامات کی وجہ سے اڈانی کی جانب سے سیبی کے صدر کے طور پر تقرر کئے جانے کے فوری بعد بُچ کے ساتھ دو میٹنگوں کا انعقاد کرنا سوال کھڑے کررہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اڈانی کی سیبی جانچ میں سبھی مفادات کے ٹکراؤ کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ یا۔

وہیں ترنمول کانگریس نے بھی ہنڈنبرگ رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشان بنایا۔ رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے کہا کہ اصلی اڈانی شیلی میں، سیبی صدر بھی ان کے گروپ میں سرمایہ کار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جانچ ایجنسیاں سی بی آئی اور ای ڈی کی جانب سے مبینہ منی لانڈرنگ کی جانچ کی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Adani-Hindenburg Row اڈانی-ہنڈن برگ معاملے میں سیبی کی خاموشی، کوئی بھی بیان دینے سے انکار

دوسری طرف ہنڈن برگ رپورٹ پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سماجوادی لیڈر آئی پی سنگھ نے ایکس پر اپنے بیان میں سیبی کی چیئرپرسن سے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چور سیبی کے اعلیٰ عہدہ پر فائز ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر سیبی کی چیئر پرسن مادھبی بُچ کو برطرف کردیں۔ آئی پی سنگھ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ملک کی روح ہے اور اس کے اعلیٰ عہدہ پر سب سے بڑا چور بیٹھا ہے۔

ہنڈن برگ کی رپورٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیبی چیف مادھبی پوری بُچ نے پوری پورٹ کو کردار کشی کی کوشش قرار دے دیا۔ رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو انہوں نے مسترد کردیا۔ انہوں نے رپورٹ کو کردار کشی کی کوشش قرار دیا۔ بُچ نے مستعفیٰ ہونے سے بھی انکار کردیا۔

Last Updated : Aug 12, 2024, 12:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.