ETV Bharat / business

ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ - Lpg Commercial Price Hike

سال 2024 میں ایل پی جی کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں دوسری اضافہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ فروری 2024 میں بھی 14 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 9:05 AM IST

Updated : Mar 1, 2024, 9:22 AM IST

نئی دہلی: مارچ کے پہلے ہی دن لوگوں کو بڑا دھچکا لگا۔ سرکاری تیل ایجنسیوں نے آج صبح گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اضافہ 19 کلو کے کمرشیل گیس سلنڈر پر کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

  • 19 کلو کے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

سرکاری گیس ایجنسیوں نے 19 کلو کے کمرشیل گیس سلنڈر کے دام میں اضافہ کر دیا ہے۔ جانکاری کے مطابق قیمت میں یہ اضافہ 25.50 روپے تک کیا گیا ہے۔ گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  • سال 2024 میں دو بار اضافہ

آپ کو بتا دیں کہ سال 2024 میں گیس سلنڈر کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ فروری 2024 میں بھی 14 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر تقریباً 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نرخ کی نئی شرح کے مطابق دارالحکومت دہلی میں کمرشل سلنڈر کی قیمت اب 1795 روپے ہو گئی ہے۔ ممبئی میں اب ایک سلنڈر 1749 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اگر ہم کولکتہ کی بات کریں تو کمرشیل سلنڈر کی قیمت 1911 روپے ہوگئی ہے۔ جب کہ چنئی میں یہ سلنڈر تقریباً 1960.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔

  • گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت مستحکم

سرکاری گیس ایجنسیوں نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 903 روپے ہے۔ جب کہ کولکاتا میں یہ 929 روپے ہے۔ ممبئی میں یہ گیس سلنڈر تقریباً 902.50 روپے میں دستیاب ہے، جب کہ چنئی میں اس سلنڈر کی قیمت تقریباً 918.50 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: LPG Cylinder Price Hike تہوار سے پہلے بڑا جھٹکا، ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد میں گیس کا نیا کنکشن اور کے وائی سی (KYC) کا مسئلہ، جانیں تفصیل

Last Updated : Mar 1, 2024, 9:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.