ETV Bharat / business

فروری میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.68 لاکھ کروڑ روپے سے متجاوز - ی ایس ٹی وصولی

GST collection in February 2024 فروری کے مہینے میں جی ایس ٹی کی وصولی کی صورت میں حکومت کے خزانے میں 16.8337 لاکھ کروڑ روپے آئے۔ اس سے قبل جنوری میں جی ایس ٹی کی آمدنی 1.72 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔

Etv BharatIndia's GST Collections RiseTo Rs 1.68 Lakh Crore In February
فروری میں جی ایس ٹی کی وصولی 1.68 لاکھ کروڑ روپے سے متجاوز
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 1, 2024, 10:00 PM IST

نئی دہلی: فروری 2024 میں مصنوعات اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 168337 کروڑ روپے درج کی گئی، جو فروری 2023 میں جمع کیے گئے 149577 کروڑ روپے سے 12.50 فیصد زیادہ ہے۔ اس سال جنوری میں جی ایس ٹی کی وصولی 172129 کروڑ روپے تھی۔

رواں مالی سال میں اوسط ماہانہ جی ایس ٹی کی وصولی 1.50 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے آج جاری کردہ جی ایس ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2024 میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 168337 کروڑ روپے رہی ہے۔ اس میں مرکزی جی ایس ٹی 31785 کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی 39615 کروڑ روپے، آئی جی ایس ٹی 84098 کروڑ روپے شامل ہیں جس میں درآمدات پر وصول کیے گئے 38593 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔

ریگولر تصفیہ کے تحت حکومت نے آئی جی ایس ٹی میں سے 41856 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 35953 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی میں دیئے ہیں۔ اس طرح کل سی ایس ٹی 73641 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 75569 کروڑ روپے ہے۔

مزید پڑھیں: تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 8.4 فیصد

رواں مالی سال میں اپریل سے فروری تک کے 11 مہینوں میں جی ایس ٹی کی وصولی 18.40 لاکھ کروڑ روپے درج کی گئی ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جمع کی گئی رقم سے 11.7 فیصد زیادہ ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.