ممبئی: عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر انڈس انڈ بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایس بی آئی اور ریلائنس سمیت 25 بڑی کمپنیوں کے حصص کے چھ فیصد سے زیادہ لڑھکنے سے آج اسٹاک مارکیٹ ہلکان رہا۔
سونی انڈیا کے ساتھ انضمام کی تجویز کی منسوخی کی وجہ سے زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ کے حصص میں تقریباً 33 فیصد کی زبردست گراوٹ سے بھی بازار پر دباؤ بنا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1053.10 پوائنٹس یعنی 1.47 فیصد گر کر ایک ماہ کی نچلی سطح 70370.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اس سے قبل یہ گزشتہ سال 19 دسمبر کو 70437.19 پوائنٹس پر تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 333 پوائنٹس یعنی 1.54 فیصد گر کر 21238.80 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی بھاری فروخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 2.95 فیصد گر کر 37247.84 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.79 فیصد گر کر 43378.40 پوائنٹس رہ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 4067 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2991 میں فروخت، 938 میں خریداری جب کہ 138 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
بی ایس ای میں ہیلتھ کیئر گروپ کے 1.07 فیصد اضافے کو چھوڑ کر، باقی 19 گروپ بھاری گراوٹ میں رہے۔ اس دوران ریئلٹی گروپ نے سب سے زیادہ 5.46 فیصد کا نقصان اٹھایا۔ اس کے علاوہ سروسز 4.06، میٹل 3.97، آئل اینڈ گیس 3.96، انرجی 3.70، کموڈٹیز 3.02، سی ڈی 2.63، ایف ایم سی جی 1.83، فنانشل سروسز 2.48، انڈسٹریلز 2.39، آئی ٹی 0.75، ٹیلی کام 1.01، یوٹیلٹیز 1.95، آٹو 1.55، بینکنگ 2.11، کیپٹل گڈز 2.52 کنزیومر ڈیوریبلز 2.05، پاور 1.71 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.43 فیصد لڑھک گئے۔
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران، برطانیہ کا ایف ٹی ایس سی0.01، جرمنی کا ڈیکس0.06 اور جاپان کا نکئی 0.08 فیصد گرگیا، جب کہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.63 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ میں 0.53 فیصد کی تیزی رہی۔
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر رہا۔تیل مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔
مزید پڑھیں: جیو کا خالص منافع بڑھ کر 5445 کروڑ روپے ہو گیا
عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں امریکی کروڈ 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ 74.84 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.12 فیصد اضافے کے ساتھ 80.16 ڈالر فی بیرل پر رہا۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں۔
میٹرو شہر | پٹرول (روپے فی لیٹر) | ڈیزل (روپے فی لیٹر) |
دہلی | 96.72 | 89.62 |
ممبئی | 106.31 | 94.27 |
چنئی | 102.73 | 94.33 |
چنئی | 106.03 | 92.76 |
(یو این آئی)