ETV Bharat / business

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے - Forex Reserves Decline

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گئے۔اس سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تھی۔

FOREX RESERVES DECLINE
زرمبادلہ کے ذخائر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 6:22 PM IST

ممبئی: غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گیا۔اسی طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔
جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.8 بلین ڈالر کم ہو کر 560.9 بلین ڈالر پر آگئے۔ ساتھ ہی اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر ایک ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 56.81 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گئے

زیر نظر ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس میں 43 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور 18.03 بلین ڈالر پر آگئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 2 ملین ڈالر کم ہو کر 4.6 بلین ڈالر رہ گیا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.