ETV Bharat / business

ای پی ایف او نے فروری میں 15.48 لاکھ ممبران کو شامل کیا - EPFO data 2024

اعداد و شمار کے مطابق، 11.78 لاکھ ممبران باہر نکلے اور بعد میں ای پی ایف او ​​میں دوبارہ شامل ہوگئے۔ ان اراکین نے اپنی ملازمتیں تبدیل کیں اور ای پی ایف او ​​کے دائرہ کار میں دوبارہ اداروں میں شمولیت اختیار کی اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع رقم منتقل کرنے کا انتخاب کیا۔

EPFO adds 15.48 lakh net members during February 2024
ای پی ایف او نے فروری میں 15.48 لاکھ ممبران کو شامل کیا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 20, 2024, 9:01 PM IST

نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) نے اس سال فروری میں 15.48 لاکھ اراکین کا اضافہ کیا ہے، جن میں خواتین ممبران کی تعداد تقریباً 3.08 لاکھ ہے۔

مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ فروری 2024 کے دوران تقریباً 7.78 لاکھ نئے ممبران کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان میں سے 18-25 سال کی عمر کے ملازمین کی تعداد زیادہ ہے جو کہ کل شامل کیے گئے افراد کا 56.36 فیصد ہے۔ اراکین منظم ورک فورس میں شامل ہونے والے زیادہ تر افراد نوجوان ہیں اور بنیادی طور پر پہلی بار ملازمت حاصل کرنے والے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، 11.78 لاکھ ممبران باہر نکلے اور بعد میں ای پی ایف او ​​میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ ان اراکین نے اپنی ملازمتیں تبدیل کیں اور ای پی ایف او ​​کے دائرہ کار میں دوبارہ اداروں میں شمولیت اختیار کی اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع رقم منتقل کرنے کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایف اکاؤنٹ پر زیادہ سود کے ساتھ بہت سے فوائد،جانیں پرویڈنٹ فنڈ کیا ہے اور بیلنس کیسے چیک کریں؟

صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ 7.78 لاکھ نئے اراکین میں سے تقریباً 2.05 لاکھ خواتین اراکین ہیں۔ مزید یہ کہ ماہ کے دوران خواتین اراکین کی تعداد تقریباً 3.08 لاکھ رہی۔

فروری 2024 کے دوران کل سبسکرپشن میں سے تقریباً 41.53 فیصد کا تعلق اضافی خصوصی خدمات سے ہے۔ ان میں ورک فورس فراہم کرنے والے، عام ٹھیکیدار، سیکورٹی خدمات، متفرق سرگرمیوں والے افراد شامل ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.