ETV Bharat / business

بھارت میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے ایلون مسک، پی ایم مودی کو دی مبارکباد - Elon Musk congratulates Modi

نریندر مودی نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مسک نے نریندر مودی کو ان کی انتخابی جیت پر مبارکباد دی تھی۔ ساتھ ہی مسک نے مودی کو بتایا کہ ان کی کمپنیاں جلد ہی بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

Elon Musk congratulates Modi
بھارت میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے ایلون مسک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 9, 2024, 10:11 AM IST

نئی دہلی: نریندر مودی 9 جون کو حلف لیں گے۔ حلف برداری کے پروگرام سے پہلے مودی کو ملک اور بیرون ملک سے مسلسل مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ نریندر مودی مسلسل تیسری بار ملک کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں۔ اس دوران ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے بھی سوشل میڈیا ایکس کے ذریعے مودی کو اپنا مبارکبادی پیغام بھیجا ہے۔

نریندر مودی نے ایلون مسک کو مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے باصلاحیت نوجوان اور مستحکم جمہوری سیاست تمام کاروباری شراکت داروں کے لیے ایک محفوظ کاروباری ماحول پیدا کرے گی۔ ارب پتی ایلون مسک نے جمعہ کو مودی کو ملک کے عوام کی طرف سے تیسری بار منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ مسک نے بتایا کہ ان کی کمپنیاں جلد ہی بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہی ہیں۔

ایلون مسک کی مبارکباد پر مودی نے کہا، آپ کی مبارکباد کے لیے شکریہ، ایلون مسک۔ مودی نے مزید کہا کہ ملک کے باصلاحیت نوجوان، ہماری آبادی، پیش قیاسی پالیسیاں اور مستحکم جمہوریت تمام کاروباری شراکت داروں کے لیے ایک اچھا کاروباری ماحول فراہم کرتی رہے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مودی کو مبارکباد دینے کے لیے مسک نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے جمہوری الیکشن میں آپ کی جیت پر مبارکباد، مجھے امید ہے کہ میری کمپنیاں بھارت میں اچھا کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.