ETV Bharat / business

سترہ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی - Stock Market Crash

بھارتی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست گراوٹ کے ساتھ ریڈ زون میں بند ہوئی۔ بی ایس ای پر سینسیکس 2208 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78,773.90 پر بند ہوا۔ اسی وقت این ایس ای پر نفٹی 2.66 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,060.25 پر بند ہوا۔ پوری خبر پڑھیں...

سترہ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
سترہ لاکھ کروڑ روپے کا نقصان (Image Source: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 10:30 PM IST

ممبئی: کارواباری ہفتہ کے پہلے دن شیئر بازار بھاری گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی۔ بی ایس ای پرسینکس 8220 پوائنٹ کے بھاری گراوٹ کے ساتھ 78,773.90 پر کلوز ہوا۔ وہیں، این ایس ای پر نفٹی 2.66 فیصدی کی کمی کے ساتھ 24,060.2 پر بند ہوا۔ امریکی معیشت میں سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کی بلکوالی کے درمیان عالمی بازاروں میں بڑی کمی درج کی گئی ہے۔

آج کے کاروبار کے وقت ایچ یو ایل، نیسلے ، بریٹانیا، ٹاٹا کنجیومر ، اپولو ہسپتال ٹاپ گینر کی فہرست میں شامل ہیں۔ جبکہ ٹاٹا موٹرز، آدانی پورٹس، او این جی سی، ہنڈالکو، ٹاٹا سٹیل ٹاپ لوجر کی فہرست میں شامل ہیں۔

تمام سیکٹورل انڈیکس 1 سے 4.5 فیصدی کی گراوٹ کے ساتھ لال نشان پر کاروبار کئے۔ بی ایس ای مڈکیپ اور سمالکیپ انڈیکس میں 3.5 فیصدی گراوٹ درج کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز زبردست گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ بی ایس ای پر سینسیکس 1254 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 79,727.22 پر کھلا۔ اسی وقت، این ایس ای پر نفٹی 1.68 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,302.85 پر کھلا۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کو آج شدید جھٹکا لگا ہے۔ ہر جگہ فروخت نے سینسیکس کو بری طرح متاثر کیا، جو ابتدائی تجارت میں تقریباً 3 فیصد گر کر 78,580.46 پر آ گیا۔ نفٹی 50 تقریباً 2 فیصد گر کر 24,277.60 کی سطح پر آگیا۔ امریکی کساد بازاری کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو پریشان کر دیا ہے۔

امریکہ میں کساد بازاری کا خوف

امریکہ میں کساد بازاری کے خوف نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی رسک لینے کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ کیونکہ گزشتہ جمعہ، جولائی کے پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں بے روزگاری کی شرح جون میں 4.1 فیصد کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 4.3 فیصد کی تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جولائی میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل چوتھی ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.