ETV Bharat / bharat

یوپی سے دس ہزار مزدوروں کو یوگی حکومت اسرائیل بھیجے گی - National Skill Develop Corporation

Hamas and Israel War: یوپی کی یوگی حکومت نے ریاست سے دس ہزار مزدوروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور مزدور جلد ہی اسرائیل روانہ ہوں گے۔

10 thousand workers from Uttar Pradesh to Israel
The Yogi government will send 10,000 workers from UP to Israel
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 24, 2024, 2:17 PM IST

لکھنؤ: ایک طرف حماس اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے جنگ جاری ہے۔ جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اسی دوران اتر پردیش حکومت نے اسرائیل میں تقریباً 10 ہزار مزدوروں کو بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس کے لیے تمام تر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی 10 ہزار مزدور اتر پردیش سے اسرائیل میں مزدوری کرنے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مشن روزگار اسکیم کے تحت اسرائیل میں ہندوستانی مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے منعقدہ اسکل ٹیسٹ پروگرام میں، ریاست کے روزگار کے وزیر انیل راج بھر مہمان خصوصی تھے اور ریاستی وزیر برائے پیشہ ورانہ تعلیم، ہنرمندی ترقیات اور انٹرپرینیورشپ (آزادانہ چارج) کپل دیو اگروال نے بطور مہمان اعزازی کے گورنمنٹ آئی ٹی آئی، لکھنؤ میں منعقدہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر کپل دیو اگروال نے کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا ایک نیا باب اسرائیل میں ہندوستانی کارکنوں کی ملازمت سے شروع ہونے والا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ وزیر محنت نے کہا کہ اسرائیل کو نئے تعمیراتی کاموں کے لیے ہنرمند کارکنوں کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی کارکنوں کے لیے یہ ایک بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے تمام کارکنوں سے اپیل کی کہ جو بھی منتخب ہو جائیں وہ پورے حوصلے کے ساتھ اسرائیل جائیں اور محنت اور لگن سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ متبادل پر کام کیا جا رہا ہے۔

20580513_thumbnail_16x9_sss1
20580513_thumbnail_16x9_sss1

انہوں نے کہا کہ یوروپی ممالک میں ہندوستانی کارکنوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی نقل و حرکت میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ ضرورت پڑنے پر انہیں کم شرح سود پر قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے۔ وزیر کپل دیو اگروال نے کہا کہ حکومت اسرائیل اور حکومت ہند کے درمیان معاہدہ کے تحت شٹرنگ، کارپینٹر، لوہار، سرامک ٹائل/پلاسٹرنگ کے شعبوں میں 10 ہزار تربیت یافتہ کارکنوں کو اسرائیل بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندی بولنے والے تمل ناڈو میں بیت الخلا صاف کرتے ہیں: ڈی ایم کے ایم پی کا توہین آمیز بیان، تیجسوی یادو کا جواب

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں مزدوروں کو ماہانہ 137250 روپے تنخواہ دی جائے گی۔ آئی ٹی آئی علی گنج لکھنؤ کو جانچ کے لیے نوڈل بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل جانے والے تعمیراتی مزدوروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ریاست کے محنت کشوں کے لیے یہ سنہری موقع ہے۔ لیبر کمشنر، اتر پردیش مارکنڈے شاہی نے کہا کہ اتنی اچھی تنخواہ پر حکومت کی نگرانی میں بیرون ملک جانے والے نوجوانوں کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے، یہ ہماری حکومت کی صحیح سمت میں سوچ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار افراد کو بھیجا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی حکومت نے 10000 تعمیراتی کارکنوں کی ضرورت کے بارے میں حکومت ہند کو مطلع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 11 ہزار رضامند کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے پی آئی بی اے کو بھجوایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر، ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ، کنال سلکو نے کہا کہ اسرائیل میں تعمیراتی کارکنوں کو روزگار فراہم کرنے کا عمل NSDC (نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن انٹرنیشنل) کے ذریعہ کیا جا رہا ہے، جو کہ ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے تحت کام کرنے والی ایجنسی ہے۔ پی آئی بی اے کے ذریعہ منتخب کیے گئے کارکنوں میں سے 23 جنوری 2024 کو آگرہ، کانپور اور لکھنؤ سے 629 کارکنان، 24 جنوری 2024 کو اعظم گڑھ اور بندہ ڈویژنوں سے 585 کارکنان، 25 جنوری 2024 کو بریلی، جھانسی، نوئیڈا، مراد آباد اور دیوی پاٹن ڈویژن سے 563 کارکنوں، 27 جنوری 2024 کو وارانسی، مرزا پور، میرٹھ اور غازی آباد سے 656 کارکن، 28 جنوری 2024 کو گورکھپور ڈویژن سے 877 کارکن، 29 جنوری 2024 کو اجودھیا اور سہارنپور ڈویژن سے 739 کارکنان اور 30 جنوری کو علی گڑھ، بستی اور پریاگ راج ڈویژن کے 603 کارکنوں کو تربیت دلائی جائے گی۔ اس موقع پر ج مان پال سنگھ ایڈیشنل ڈائریکٹر، ستیہ کانت جوائنٹ ڈائریکٹر کے علاوہ ایس کے سریواستو، چندر شیکھر سنگھ، آشوتوش سنگھ، ایس کے شریواستو، شیوانی پنکج، اور محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.