ETV Bharat / bharat

عالمی کتاب میلہ : قرآن کی خوب خریداری کر رہے ہیں غیر مسلم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 3:30 PM IST

Non-Muslims are buying Quran کتاب میلے میں منہاج پبلیکیشن کی جانب سے قرآن کے پیغام کو غیرمسلموں تک پہنچانے کے لئے اس کا ہدیہ کم کر کے صرف پچاس روپے رکھا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
عالمی کتاب میلہ : قرآن کی خوب خریداری کر رہے ہیں غیر مسلم

نئی دہلی: دہلی کے پرگتی میدن 10 فرووری سے عالمی کتاب میلہ جاری ہے، اس کتاب میلے میں ملک و بیرون ملک کے تقریبا ایک ہزار پبلیشز اور ہزاروں سیلر آئے ہیں۔ عالمی کتاب میلہ پرگتی میدان میں صبح گیارہ بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری ہے یہ میلہ 18فروری سے 18 فروری 2024 تک جاری رہے گا ۔ کتاب میلے میں ہر طبقے کے افراد پہنچ رہے ہیں ۔ اس موبائل اور ڈیجیٹل کے دور میں بھی کتابوں کا کریز کم نہیں ہوا ہے اور کثیر تعداد میں نوجوان لڑکے لڑکیاں اسکول و کالج کے اسٹوڈنٹس ۔اور معمر افراد کتاب میلے پہنچ رہے ہیں اور کتابیں خرید رہے ہیں۔

کتاب میلے میں آئے منہاج پبلیکیشن کے ذمہ دار نادے علی حسن سے خاص بات چیت کی جس میں نادے علی حسن نے بتایا کہ وہ اس عالمی کتاب میلے میں مولانا طاہر القادری کے تحریر کردہ 675 اردو ہندی سمیت متعدد زبانوں کی کتابیں لے کر آئے ہیں اور اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا پیغام غیر مسلموں تک پہنچانے کے لئے اس کا ہدیہ کم کر کے صرف پچاس روپے رکھا گیا ہے جو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔

وہیں کتاب میں خریداری کرنے آئے ڈی ڈی پانڈے کافی پرجوش نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب میلے میں آنے سے انہیں خوشی ملی اور کافی کتابیں خریدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کتاب پڑھیں گے تبھی آپ کے بچے کتاب پڑھیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی میں منعقدہ عالمی کتانب میلے میں اب تک 265 کتابیں شائع کی گئیں ہیں جن میں ادبی شخصیات کے حوالے سے منوگراف تحقیقی و تنقیدی کتابیں شہری مجموعے مضامین کے مجموعے تنز و مزاح پر مشتمل نظم و نثری کتابیں دیگر زبانوں کے تراجم بنگلہ اردو لغت وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خطاطی، نیوز رائٹنگ، کیریکیچر، اینیمیشن سٹوری ڈیولپمنٹ، اسٹوری رائٹنگ، آرٹس اینڈ کرافٹس، گیمز کے ذریعے ریاضی جیسی چیزیں وہاں سیکھی جائیں گی۔ ہال نمبر 2 کو کثیر لسانی پویلین میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ ہال نمبر 1 میں روحانی کتابیں دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ پرگتی میدان میں منعقد عالمی کتاب میلہ میں داخلہ ٹکٹ بچوں کے لئے 10روپے اور بالغ کے لئے 20 روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اسٹوڈنٹس کے لئے داخلہ مفت ہے یہ عالی کتاب میلہ 18فروری 2024کو اختتام کو پہنچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.