ETV Bharat / bharat

چھ نامزد ارکان کے ساتھ راجیہ سبھا میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہوگئی - NDA has slender majority in RS - NDA HAS SLENDER MAJORITY IN RS

راجیہ سبھا میں این ڈی اے کو سبقت حاصل ہوگئی۔ تازہ طور پر 6 نامزد ارکان کی حمایت کے بعد ایوان بالا میں بھی این ڈی اے حکومت نے اکثریت کے نشان کو عبور کرلیا ہے۔ راجیہ سبھا میں این ڈی اے ارکان کی تعداد 119 ہوگئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By PTI

Published : Sep 7, 2024, 1:54 PM IST

نئی دہلی : بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو راجیہ سبھا میں 6 نامزد ارکان کی حمایت کے ساتھ ہلکی اکثریت حاصل ہوگئی، جس سے پارٹی کو وقف (ترمیمی) بل جیسے قانون سازی کی منظوری حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ حالیہ ضمنی انتخابات کے بعد، ایوان بالا میں کل ارکان کی تعداد 234 ہے جبکہ بی جے پی کے اپنے 96 ارکان ہیں۔ راجیہ سبھا میں این ڈی اے ارکان کی تعداد 113 تھی تاہم اب چھ نامزد ارکان کے بعد این ڈی اے ارکان کی تعداد 119 تک پہنچ گئی ہے جو نصف تعداد کے موجودہ 117 سے صرف دو زیادہ ہیں۔

راجیہ سبھی میں کانگریس کے 27 ارکان ہیں جکہ انڈیا اتحاد کے کل تعداد 85 ہوگئی، وہیں ایوان بالا وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اور بی جے ڈی کے سات ارکان ہیں۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے چار ممبران ہیں جبکہ تین ارکان کا تعلق آزاد اور دیگر چھوٹی پارٹیوں سے ہیں۔ ایوان بالا میں جموں و کشمیر سے چار نشستیں خالی ہیں کیونکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ابھی پہلی قانون ساز اسمبلی نہیں ملی ہے۔ راجیہ سبھا کی کل 241 تعداد میں 11 ارکان کم ہیں، جموں و کشمیر سے چار، آندھرا پردیش سے چار، نامزد چار اور اڈیسہ سے ایک خالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وائی ​​ایس آر سی پی کو بڑا جھٹکا: راجیہ سبھا کے 8 ارکان بہت جلد مستعفیٰ ہوجائیں گے - Big shock to YSRCP

وائی ​​ایس آر سی پی کے دو ارکان اور بی جے ڈی کے ایک رکن نے حال ہی میں راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ بی جے ڈی کے رکن سوجیت کمار بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں، جس سے امید کی جارہی ہے کہ وہ اس سیٹ پر دوبارہ جیت حاصل کرلیں گے کیونکہ اوڈیشہ اسمبلی میں بی جے پی کی مناسب طاقت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.