ETV Bharat / bharat

کویت میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے کی امداد کرنے والے یوسف علی کون ہیں؟ - Kuwait fire

کیرالہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، لولو گروپ کے مالک یوسف علی نے کویت آتشزدگی سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کو 5، 5 لاکھ روپے کی امداد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یوسف علی اس سے پہلے گجرات میں زلزلے سے لے کر سونامی اور کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے خطیر رقم عطیہ کرچکے ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 4:47 PM IST

Updated : Jun 14, 2024, 5:39 PM IST

Yusuff Ali
لولو گروپ کے مالک یوسف علی (Etv Bharat)

حیدرآباد: کویت میں 12 جون کو چھ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 49 افراد ہلاک ہوگئے جس میں سے 45 بھارتی شہری ہیں۔ اس حادثے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے لواحقین کے لیے الگ الگ مالی امداد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے 5 لاکھ تو وزیراعظم نے دو دو لاکھ کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ملیالم کے ہی دو صنعت کاروں نے بھی مرنے والوں کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، کیرالہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، لولو گروپ کے مالک یوسف علی نے ہر مرنے والے کے خاندان کے لیے 5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے اور دوسرے صنعت کار روی پلوی نے بھی 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

یوسف علی کون ہیں؟

یوسف علی کی پیدائش 15 نومبر 1955 کو کیرالہ کے تھریسور علاقے میں ہوئی۔ انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے۔ 18 سال کی عمر میں وہ اپنے چچا کے ریٹیل کاروبار کو سنبھالنے کے لیے ابوظہبی چلے گئے۔ اس وقت وہ متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں۔ جہاں انھوں نے امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار شروع کیا، جس کے بعد وہ تجارتی دنیا میں کامیابی کے منازل طے کرتے چلے گئے۔

امپورٹ ایکسپورٹ کے سلسلے میں انہیں کافی سفر کرنا پڑا اس دوران انہیں سپر مارکیٹ کھولنے کا خیال آیا اور انھوں نے سال 2000 میں لولو گروپ کی بنیاد رکھی۔ ان کا یہ گروپ اس وقت مشرق وسطیٰ، امریکہ اور یورپ کے 22 ممالک میں کاروبار چلا رہا ہے۔ اب ان کا شمار یو اے ای کے امیرترین تاجروں میں ہوتا ہے۔

یوسف علی کا لولو گروپ کیا ہے؟

یوسف علی کا یہ گروپ ملک بھر میں مشہور لولو مال چلاتا ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق لولو گروپ دنیا کے 25 ممالک میں کاروبار کرتا ہے، اس گروپ میں 70 ہزار سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔ اس کمپنی نے لولو مالز حیدرآباد، کوچی، ترواننت پورم، بنگلور، لکھنؤ اور کوئمبٹور میں کھولے ہیں۔ اس گروپ کا سالانہ کاروبار آٹھ بلین ڈالر ہے۔ یوسف علی کا نام اس شخص کے طور پر بھی درج ہے جو سب سے زیادہ بھارتیوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرتا ہے۔

یوسف علی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ

2021 میں یوسف علی کو ابوظہبی کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ یوسف علی کو پدم شری اور پرواسی بھارتیہ سمان سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ یوسف علی سعودی گرین کارڈ حاصل کرنے والے پہلے انڈین تاجر بھی ہیں۔

سال 2008 میں اس وقت کی صدر پرتیبھا سنگھ پاٹل نے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔ یوسف کو یہ اعزاز یو پی اے کی منموہن سنگھ حکومت نے 5 مئی 2008 کو صنعت اور سماجی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا تھا۔

سال 2005 میں اس وقت کے صدر اے پی جے عبدالکلام نے یوسف علی کو پرواسی بھارتیہ سمان سے نوازا۔ یہ کسی بھی غیر ملکی کے لیے بھارت کا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی یوسف علی معتدد اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔

Last Updated : Jun 14, 2024, 5:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.