ETV Bharat / bharat

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: ساتویں دن بھی ریسکیو آپریشن جاری، مرنے والوں کی تعداد 387 تک پہنچ گئی - Kerala Landslide LIVE Updates

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 12:58 PM IST

Kerala Wayanad Landslide Updates: وائناڈ میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وہیں ریاستی وزارت صحت کے مطابق اب تک مرنے والوں کی تعداد 387 تک پہنچ گئی ہے۔ وائناڈ میں متاثرین کے لیے اب تک کل 53 کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ پوری خبر پڑھیں...

Wayanad Landslide: Relief operations continue on seventh day, death toll reaches more than 387
وائناڈ لینڈ سلائیڈ میں مرنے والوں کی تعداد 387 تک پہنچ گئی (ANI)

وائناڈ: کیرالہ کے وائناڈ میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق پیر کو 387 اموات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ساتھ ہی ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 1500 سے زائد امدادی کارکن لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔

چورلمالا اور منڈکئی میں پیر کو ساتویں روز بھی تلاشی مہم جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 180 سے زیادہ لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ریاستی وزارت صحت کے مطابق 2 اگست تک مرنے والوں کی تعداد 308 ہوئی تھی۔ امدادی کارروائیوں کے ایک حصے کے طور پر وائناڈ میں کل 53 کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق ضلع بھر میں 6759 افراد کو ان کیمپوں میں منتقل کیا گیا جن میں 1983 خاندان، 2501 مرد، 2677 خواتین، 1581 بچے اور 20 حاملہ خواتین شامل ہیں۔

Wayanad Landslide: Relief operations continue on seventh day, death toll reaches more than 387
وائناڈ لینڈ سلائیڈ: ساتویں دن بھی ریسکیو آپریشن جاری، مرنے والوں کی تعداد 387 تک پہنچ گئی (ANI)

حکومت نے میپڈی اور دیگر گرام پنچایتوں میں 16 کیمپ قائم کیے ہیں، ان میں 9 پناہ گاہیں اور 7 بچاؤ کیمپ شامل ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 2514 افراد کو ان پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس میں 723 خاندان، 943 مرد، 972 خواتین، 599 بچے اور چھ حاملہ خواتین شامل ہیں۔ مزید برآں، ایس ڈی ایم ایل پی اسکول، کلپٹہ میں ڈی-پال پبلک اسکول، چنڈیل میں آر سی ایل پی اسکول، رپن کے قریب جی ایچ ایس اسکول، متل میں ڈبلیو ایم او کالج، آراپٹہ میں رپن نیو بلڈنگ اور ریسکیو کیمپ موجود ہیں۔

وائناڈ لینڈ سلائیڈ: ساتویں دن بھی ریسکیو آپریشن جاری، مرنے والوں کی تعداد 387 تک پہنچ گئی (Photo: AP)

آپ کو بتاتے چلیں کہ 30 جولائی کو وائناڈ کے چورلمالا اور منڈکئی میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اور جان و مال کا نقصان ہوا تھا۔ اتوار کی رات دیر گئے، ضلعی انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والے نامعلوم افراد کی لاشوں کی اجتماعی تدفین کی۔

وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے قبل ازیں ضلع انتظامیہ کو بین المذاہب طور پر دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مقامات پر رات کے وقت کوئی بھی شخص یہاں واقع گھروں یا ان علاقوں میں جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں پولیس کی اجازت کے بغیر شامل نہیں ہونا چاہیے۔ اس طرح کا اعلان حفاظتی نقطۂ نظر سے کیا گیا ہے۔ کیرالہ حکومت کی درخواست پر، ہندوستانی فضائیہ نے 3 اگست کو سیاچن اور دہلی سے ایک ZAWER اور چار REECO ریڈاروں کو تلاشی کارروائیوں کے لیے طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: تین سو سے زیادہ ہلاکتیں، سینکڑوں افراد کے ملبہ میں پھنسے ہونے کا خدشہ، ریسکیو آپریشن جاری - WAYANAD LANDSLIDES UPDATE
وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: مرنے والوں کی تعداد 264 تک پہنچ گئی، 200 لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری - Wayanad

یہ بھی پڑھیں:

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ: 340 سے زیادہ افراد ہلاک، 200 سے زائد لاپتہ، ریسکیو آپریشن مسلسل جاری - KERALA Wayanad LANDSLIDE UPDATES

وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 174 تک پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن جاری - Kerala Wayanad Landslide

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.