ETV Bharat / bharat

بی جے پی ہم سے شریعت چھیننا چاہتی ہے: اویسی - اسد الدین اویسی

Owaisi on repealing Assam Muslims Marriages Act آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے آسام میں مسلم شادی و طلاق رجسٹریشن منسوخ کیے جانے پر بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Asaduddin Owaisi
Asaduddin Owaisi
author img

By ANI

Published : Feb 27, 2024, 7:24 AM IST

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آسام میں مسلم میرج ایکٹ کو منسوخ کرنے پر بی جے پی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور حکمراں پارٹی پر مسلمانوں سے 'شریعت' چھیننے کا الزام عائد کیا۔ شریعت ایک مذہبی قانون ہے جو اسلام کی روایت کا حصہ ہے۔

رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حیدرآباد میں ایک جلسہ عام میں خطاب کے دوران کہا کہ "آسام میں بی جے پی حکومت نے 90 سال پرانے 'مسلم میرج ایکٹ' کو یہ کہتے ہوئے ہٹا دیا کہ مسلمانوں کی شادی 'اسپیشل میرج ایکٹ' کے تحت ہوگی۔ اب اگر آسام میں مسلمان شادی کرتے ہیں تو نہ تو کوئی 'قاضی' ہوگا، نہ کوئی خطبہ ہوگا اور نہ ہی دلہن کو 'مہر' ملے گا"۔ "انہوں نے کہا کہ 'اسپیشل میرج ایکٹ' کے تحت تمام جوڑوں کا رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ بی جے پی ہم سے 'شریعت' چھیننا چاہتے ہیں"۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے آسام مسلم شادیوں اور طلاق کے رجسٹریشن ایکٹ کو منسوخ کرنے پر آسام کے وزیر اعلیٰ پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ و رکن پارلیمنٹ بدر الدین اجمل اور رفیق الاسلام نے اس معاملے پر کہا کہ بی جے پی عام انتخابات کے پیش نظر یہ سب حربے استعمال کررہی ہے۔

دریں اثناء آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے پیر کو عہد کیا کہ جب تک وہ زندہ ہیں آسام میں بچوں کی شادیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسمبلی میں ایک خطاب کے دوران انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو سیاسی طور پر چیلنج کرنا چاہتا ہوں، میں یہ دکان 2026 سے پہلے بند کر دوں گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ "میری بات غور سے سنو، جب تک میں زندہ ہوں، میں آسام میں بچوں کی شادی نہیں ہونے دوں گا۔ جب تک ہمنتا بسوا سرما زندہ ہیں ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میں آپ کو سیاسی طور پر چیلنج کرنا چاہتا ہوں، میں اس دکان کو 2026 سے پہلے بند کردوں گا"۔

مزید پڑھیں:

بی جے پی حکومت مسلم مخالف ہے: وارث پٹھان

آسام میں تعدّدِ ازدواج کے خلاف بل پیش کرنے کا وزیراعلی کا اعلان

آسام میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کی تیاری، ہمانتا بسوا سرما

آسام میں تمام مدارس کو بند کردیا جائیگا، ہمانتا بسوا سرما

ہیمنت بسوا شرما کی زہر افشانی پر ابو عاصم کا سخت رد عمل

آسام حکومت نے 1281 مدارس کو عام اسکولوں میں تبدیل کر دیا

ریاستی کابینہ نے جمعہ کو مسلمانوں کے لیے مخصوص برطانوی دور کے شادی اور طلاق ایکٹ کو منسوخ کرنے کے لیے آسام ریپیلنگ آرڈیننس، 2024 کو منظوری دی ہے۔ آسام مسلم شادی و طلاق رجسٹریشن ایکٹ 1935 کی منسوخی کے بعد وزیراعلی سرما نے اتوار کو کہا کہ ریاست کی مسلم خواتین کو "تشدد اور استحصال" سے راحت ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ قانون بچپن کی شادی کی لعنت کو ختم کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.