ETV Bharat / bharat

لڑکی نے راجستھان سے سنکی عاشق کو بلایا اتراکھنڈ، ایسا سبق سکھایا زندگی بھر یاد رکھے گا - GIRL TEACH LESSON TO LOVER

اتراکھنڈ پولیس نے راجستھان کے عاشق کے ساتھ ایسا سلوک کیا جسے وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔ عاشق جس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا، پولیس نے اس عاشق کو نہ صرف تھانے بلایا بلکہ اسے نوٹس بھی تھما دیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 7:53 AM IST

Uttarakhand police teach a lesson to an eccentric lover from Rajasthan
لڑکی نے راجستھان سے سنکی عاشق کو بلایا اتراکھنڈ، ایسا سبق سکھایا زندگی بھر یاد رکھے گا (Etv Bharat)

سرینگر: اتراکھنڈ میں محبت کا ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں سوشل میڈیا پر ایک 45 سالہ شخص نے 23 سالہ لڑکی کے عشق میں پاگل ہو کر اسے شادی کی پیشکش کر دی۔ یہ پیشکش لڑکی کو پسند نہیں آئی اور اس نے اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایت کر دی۔ پھر ہوا یہ کہ پولیس نے راجستھان سے 45 سالہ عاشق کو اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع بلایا اور لانس ڈاؤن تھانے لے گئی۔ پولیس کی کارروائی یہیں نہیں رکی، پولیس نے عاشق کو نوٹس بھی تھما دیا۔

دراصل، پوڑی ضلع کے لانس ڈاؤن کی ایک 23 سالہ لڑکی کی انسٹاگرام پر راجستھان کے ایک شخص سے دوستی ہوگئی۔ آہستہ آہستہ دونوں باتیں کرنے لگے۔ دونوں سوشل میڈیا پر اچھے دوست بن گئے لیکن 45 سالہ شخص نے اس دوستی کو محبت سمجھ کر لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی جس سے لڑکی نے صاف انکار کر دیا۔

اس شخص کی حرکتیں دیکھ کر لڑکی نے بھی اس سے دوری اختیار کرنا ہی درست سمجھا لیکن اس شخص پر محبت کا بھوت سوار تھا۔ ملزم نے لڑکی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ لڑکی نے جب ملزم کو نظر انداز کیا تو اس نے اسے سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ آخر کار پریشان ہو کر لڑکی نے لانس ڈاؤن تھانے میں اس شخص کے خلاف شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو راجستھان کے سیکر سے اتراکھنڈ بلایا اور تھانے میں ہی اس کی کلاس لگا دی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 354,509B کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ لانس ڈاؤن کوتوالی کے انچارج انسپکٹر محمد اکرم نے بتایا کہ دونوں ایک دوسرے کو گزشتہ چار سال سے جانتے تھے، لیکن اب اس شخص نے لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا تھا اور اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، جس کی شکایت لڑکی نے پولیس سے کی تھی۔ پولیس نے ملزم کو راجستھان سے بلایا اور نہ صرف اس کی سخت سرزنش کی بلکہ اسے نوٹس بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.