ETV Bharat / bharat

یوپی مدرسہ بورڈ کے عہدیداروں نے مدارس سے طلبہ کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کرنے کے حکم کو مسترد کردیا - UP Madrasa Board - UP MADRASA BOARD

یوپی میں تقریباً 25,000 مدارس ہیں۔ ان میں سے 16,000 مدارس سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہیں، جن میں 560 سرکاری امداد یافتہ مدارس میں بھی شامل ہیں۔

UP Madrasa Board
یوپی مدرسہ بورڈ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 8:37 AM IST

لکھنؤ: جمعیۃ علماء ہند نے یوپی حکومت کے اس حالیہ حکم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیر تسلیم شدہ مدارس کے تمام طلبہ اور سرکاری امداد یافتہ مدارس میں پڑھنے والے غیر مسلم طلبہ کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا جائے۔ غور طلب ہے کہ مسلم تنظیم نے اس حکم کو غیر آئینی قرار دیا۔

اتر پردیش کے اس وقت کے چیف سکریٹری، درگا شنکر مشرا نے 26 جون کو ایک حکم نامہ ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹس کو جاری کیا گیا۔ جس میں 7 جون کو نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) کے ایک خط کا حوالہ دیا۔ خط میں ہدایت کی گئی کہ سرکاری مالی اعانت سے چلنے والے مدارس میں زیر تعلیم تمام غیر مسلم طلبہ کو بنیادی تعلیمی کونسل کے اسکولوں میں داخلہ دیا جائے تاکہ انہیں باقاعدہ تعلیم فراہم کی جا سکے۔

26 جون کو جاری کردہ خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ریاست کے ایسے تمام مدارس میں پڑھنے والے تمام بچوں کو، جنہیں اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے تسلیم نہیں کیا ہے، انہیں بھی کونسل کے اسکولوں میں داخلہ دیا جائے۔ اس میں کہا گیا کہ پورے عمل کو نافذ کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹس کے ذریعے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جانی چاہئیں۔ دریں اثنا، حکومتی حکم نامے کو غیر آئینی اور اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے، جمعیۃ علماء ہند نے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اتر پردیش حکومت کے چیف سکریٹری، نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری/ پرنسپل سیکریٹری، کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں اقلیتی بہبود و وقف اترپردیش اور ڈائرکٹر اقلیتی بہبود یوپی پر غیر آئینی کارروائی سے باز رہنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن (این سی پی سی آر) کے خط و کتابت کی بنیاد پر، یوپی حکومت نے 26 جون 2024 کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امداد یافتہ اور تسلیم شدہ مدارس میں پڑھنے والے غیر مسلم طلبہ کو الگ کر دیا جائے اور انہیں سرکاری اسکولوں میں داخل کیا جائے۔ اسی طرح غیر تسلیم شدہ مدارس کے تمام طلبہ کو جدید تعلیم کے لیے زبردستی سرکاری پرائمری اسکولوں میں داخل کیا جانا چاہیے۔

مولانا مدنی نے مزید کہا کہ یہ حکم ریاست کے ہزاروں آزاد مدارس کو متاثر کرے گا کیونکہ اتر پردیش وہ ریاست ہے جہاں دارالعلوم دیوبند اور ندوۃ العلماء سمیت بڑے آزاد مدارس ہیں۔ مولانا مدنی نے اپنے خط میں واضح کیا کہ این سی پی سی آر امداد یافتہ مدارس کے بچوں کو ان کے مذہب کی بنیاد پر الگ کرنے کی ہدایات نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی کارروائی ہے۔

مولانا نے یہ بھی کہا کہ یوپی حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ مدارس کی علیحدہ قانونی شناخت اور حیثیت ہے جسے کہ اسلامی مدارس کو مستثنیٰ دے کر مفت اور لازمی تعلیم کے حق قانون 2009 کے سیکشن 1(5) کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے۔ اس لیے جمعیۃ علماء ہند مطالبہ کرتی ہے کہ 26 جون کے حکومتی حکم کو واپس لیا جائے۔

غور طلب ہے کہ یوپی میں تقریباً 25,000 مدارس ہیں۔ ان میں سے 16,000 مدارس حکومتی طور پر تسلیم شدہ ہیں، جن میں 560 سرکاری امداد یافتہ مدارس بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 5 اپریل کو الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پر روک لگا دی تھی، جس نے اتر پردیش بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔

الہ آباد ہائی کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کے ایک گروپ کی سماعت کرتے ہوئے، چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پردی والا اور منوج مشرا کی تین ججوں کی بنچ نے کہا کہ یہ حکم تقریباً 17 بچوں کی تعلیم کے مستقبل پر اثر ڈالے گا۔ ان مدارس میں لاکھوں طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے صدر افتخار احمد جاوید نے بھی اس پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا کہ کسی بھی طالب علم کو مدرسوں میں پڑھنے کے لیے مجبور نہیں کیا جاتا ہے۔ مدارس میں پڑھنے والے تمام غیر مسلم طلبہ اپنے والدین کی رضامندی سے پڑھ رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں، انہیں یا غیر تسلیم شدہ مدارس کے طلبہ کو کونسل کے اسکولوں میں زبردستی داخل کرانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

جاوید کے مطابق ریاست میں 8500 غیر امدادی مدارس ہیں جن میں تقریباً سات لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے حکم کے مطابق انہیں بنیادی تعلیمی کونسل کے اسکولوں میں بھیجنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ سمیت متعدد اضلاع کے ڈی ایم اوز کے تبادلے

یوپی مدرسہ بورڈ معاملہ: ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ کی عبوری روک، ریاستی حکومت کو نوٹس

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ: سپریم کورٹ کے فیصلے پر مدرسہ منتظمین اور سماجی تنظیموں کا اظہار خوشی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.