منگل کو سہارنپور ضلع کے گاؤں بھایلا سے تعلق رکھنے والے انکت نامی دولہے کی شادی کی بارات میرٹھ کے کسوالی گاؤں جا رہی تھی۔ اسی دوران مظفر نگر ضلع کے منصور پور تھانہ علاقے میں واقع دہلی دہرادون نیشنل ہائی وے پر دولہا انکت نے کار پر چڑھ کر ڈرون کیمرے سے انسٹاگرام کے لیے ریل بنائی تھی۔ جیسے ہی یہ ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مظفر نگر کی منصور پور پولیس نے فورا ہی اس پر ایکشن لیتے ہوئے دولہے کی گاڑی کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔
مزید پڑھیں:بہار وزیر اعلی کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار
جس کے بعد پولیس نے اب اس معاملے میں اپنی مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے سی او کھتولی یتیندر ناگر نے بتایا کہ آج ایک دولہے کی گاڑی جو شادی کی بارات لے کر گاؤں بھیالہ دیوبند سے گاؤں کشولی سردھانا جا رہی تھی۔ نیشنل ہائی وے 58 پر منصورپور پولیس کے سٹیشن ایریا میں جب وہ جا رہی تھی تو دولہا نے گاڑی کی چھت پر چڑھ کر اسٹنٹ کیا تھا، اس وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے منصور پور تھانے نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں اس سے پہلے بھی بائیک اور کار پر اسٹنٹ کرنے پر پولیس کی جانب سے کاروائی کی گئی ہے۔ اور ان نوجوانوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔